پولینڈ میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ: تقریب میں متعدد پولش خواتین شریک ہوئیں

This slideshow requires JavaScript.

(وارسا (بیورو رپورٹ

پولینڈ کے ارالحکومت وارسا میں پاکستان کی ثقافت کے حوالے سے گذشتہ شام ایک خوبصورت  تقریب منعقد ہوئی۔

تقریبت کا انعقاد کثیرالثقافتی تنظیم ’’یاسمین ایسوسی ایشن‘‘ نے ’’اولڈ ٹاون‘‘ کے کلچرہاوس میں کیا۔ تقریب کے دوران متعدد پولش باشندے خصوصا خواتین شریک تھیں۔ اس دوران پولینڈ میں مقیم بعض پاکستانی بھی موجود تھے۔

یاسمین ایسوسی ایشن مختلف ثقافتوں کے مابین ہم آھنگی کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے اور اب تک مختلف ممالک کے حوالے سے متعدد ثقافتی پروگرام منعقد کراچکی ہے۔

تنظیم سے وابستہ پاکستانی خاتون حنا نثار نے پاکستانی ثقافتی تقریب کے دوران پاکستان کی تاریخ و ثقافت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انھوں نے تصاویر اور ویڈیوز دکھا کرے پاکستان کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔  

حنا نثار نے کہاکہ پاکستان متعدد ثقافتی رنگوں والا ملک ہے۔ پاکستان کے لوگ پرامن اور صلح پسند ہیں۔ حنا نثار نے پاکستانی ثقافت کے بارے میں بتاتے ہوئے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو بطور مثال پیش کیا جہاں کے لوگ زندہ دل ہیں اور یہ شہر پورے ملک کا ثقافتی مرکز ہے۔

انھوں نے لاہور کی شادیوں کی ویڈیوز اور تصویری جھلکیاں پیش کیں اور بتایاکہ لاہور میں شادی کی رسومات انتہائی منفرد اور شاندار ہوتی ہیں۔ شادی کی تقریبات کم از کم تین دن جاری رہتی ہیں اور بعض خاندانوں میں یہ رسومات شادی سے بہت قبل شروع ہوجاتی ہیں۔ خاص طور پر لاہور کے لوگ اکثر ثقافتی تقریبات اور ثقافتی میلوں میں مصروف رہتے ہیں، سارا سال لاہور میں ثقافتی حوالے سے کچھ نہ کچھ ہوتا رہتاہے۔

تقریب کے دوران پاکستان میں شادی کی رسومات کے بارے میں سوالات بھی کئے گئے۔  ہال میں پاکستانی روایتی لباس بھی آویزاں تھے۔ اختتام پر کچھ پولش خواتین نے پاکستانی مہندی بھی ہاتھوں پر لگوائی۔

 تنظیم ’’یاسمین ایسوسی ایشن‘‘ کے صدر سمیر نے بتایاکہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ معاشرے میں تحمل اور برداشت کے رحجانات کو فروغ دیا جاسکے۔




 

Recommended For You

Leave a Comment