پی ایس ایل تھری:کراچی کنگز کے3وکٹ پر111رنز

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) تھری کے دوسرے روز کھیلے جارہے پہلے میں کراچی کنگز 15اوورز میں3 وکٹ کے نقصان پر111رنز بنالئے ہیں ۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میںعماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،جوئے ڈینلی اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا ،34کے مجموعی اسکور پر جوئے ڈینلی 14رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے ۔

خرم منظور اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر23 رنز کی شراکت قائم کی ،بابراعظم کو 10 کے انفرادی اسکور پر راحت علی نے سرفراز احمد کی مدد سے قابو کیا ۔

کراچی کنگز تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر خرم منظور تھے،وہ 2چوکوں کی مدد سے 38گیندوں میں 35 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،ان کی وکٹ انور علی کے حصے میں آئی ۔

چوتھی وکٹ پر کولن انگرم اور روی بھوپارا نے 28 رنز جوڑلیے ہیں ،انگرم نے 2چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے صرف 18 گیندوں پر 37رنز بنالئے ہیں جبکہ روی بھوپارا نے 1چوکے کی مدد سے 8رنز بنائے ہیں ۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے راحت علی اور انور علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا ۔

کراچی کنگز کی ٹیم جوئے ڈینلی، خرم منظور،بابر اعظم،محمد رضوان،شاہد آفریدی، عماد وسیم،محمد عامر،کولن انگرم،روی بھوپارا ،ٹائمل ملز، محمد عرفان پر مشتمل ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی طرف سے کپتان سرفراز احمد،اسد شفق،عمر امین ،شین واٹسن،راحت علی ، انور علی ،کیون پیٹرسن ، جوفرا آرچر،ریلے روسو،محمد نواز ، حسن خان اور 17سالہ بولر حسن خان محمد کھیل رہے ہیں۔




پی ایس ایل اب تک کھیلے جانے والے دونوں سیزن میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل جیتے میں ناکام رہیں تاہم سرفرازاحمد کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم دونوں ہی بار فائنل میں کھیلنے میں کامیاب رہی ۔

پی ایس ایل 3 میں عماد وسیم پہلی مرتبہ کراچی کنگز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ سابق مایہ ناز آل رائونڈ شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں،وہ اس سے قبل پشاور زلمی کی نمائندگی اور قیادت کرچکے ہیں۔

آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ رات 9 بجے لاہور قلندر اور گزشتہ روز کے میچ کی فاتح ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا ۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment