سابق پولیس انسپکٹرعابدباکسر کودبئی سےپاکستان منتقل کردیا گیا

لاہورپولیس کے سابق انسپکٹرعابدباکسرکودبئی سےپاکستان منتقل کردیاگیا،ان کیخلاف 8افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب عابد باکسر کودبئی سے طیارے میں کراچی میںلایا گیا جس کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں عابد باکسر کے خلاف حساس ادارے کے افسر کی بیوی کے قتل سمیت 8 مقدمات درج ہیں،عابدباکسر پر کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنےکے بھی الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کا بدنام زمانہ گینگسٹرسابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا،2007ءمیں نوکری سے فارغ ہوا ، جس کے بعد دبئی فرار ہو گیا۔

عابد باکسر اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے کے کیس میں مشہور ہوا ،جس میں اس نے اداکارہ کے سر کے بال مونڈدیے تھے، بچہ گارڈن ، سنیما ہتھیانے کا کیس اپنی جگہ ہے لیکن سابق پولیس انسپکٹر جعلی مقابلوں کا ماہر مانا جاتا تھا۔

 
 
 

Recommended For You

Leave a Comment