اوسلو میں یوم پاکستان کی تقریب اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگی، آئی آر ڈبلیو ایس ناروے کا فیصلہ

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو:اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے (آئی آر ڈبلیو ایس) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوم پاکستان تیئس مارچ کے حوالے سے اپنی سالانہ تقریب آٹھ اپریل کو منعقد کرے گی۔ 

سوسائٹی کے صدر مرزا محمد ذوالفقار نے بتایاکہ ایسٹر کی چھٹیوں کی وجہ سے یہ تقریب تاخیر سے منعقد ہورہی ہے۔  بقول انکے، سوسائٹی کا خاصہ ہے کہ وہ ہرسال یوم پاکستان کے حوالے سے اوسلو میں بھرپور انداز سے تقریب منقد کرتی ہے۔ تقریب میں کسی بھی شعبے میں نمایاں کارکردگی پر کسی ایک شخصیت کو خصوصی ایوارڈ دیاجاتاہے۔ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغے پیش کئے جاتے ہیں اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔  

       گذشتہ روز سوسائٹی کا اجلاس مرزا ذوالفقار کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری راشد اعوان، فنانس سیکرٹری اقبال اخترخان، نائب صدر خالد اسحاق،جائنٹ سیکرٹری یوسف خان، سیکرٹری اطلاعات وقاص لیاقت، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سید فواد شاہ، سابقہ عہدیداران  چوہدری مظہرحسین، چوہدری اسماعیل سرور اور علی اصغرشاہد نے شرکت کی۔




اجلاس میں بتایاگیا کہ یوم پاکستان کی تقریب بھرپور طریقے سے منائی جائے گی اور تقریب کے دوران قرارداد مقاصد اور پاکستان کے موجود حالات پر فوکس کیا جائے گا۔

سوسائٹی کے اجلاس کے بعد شرکا کے اعزاز میں اوسلو کبابش ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں روزنامہ جنگ کے نمائندے اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔ عشائیے میں ناروے میں مقیم دنیا نیوز کے صحافی عقیل قادر بھی شریک ہوئے۔

          

Recommended For You

Leave a Comment