اوسلو میں چوہدری حنیف عارف کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل شریف

This slideshow requires JavaScript.

:اوسلو

ناروے میں مقیم ساہیوال کی ممتازسیاسی شخصیت اور سابق ناظم یونین کونسل چوہدری حنیف عارف کے والد محترم حاجی محمد ابراھیم مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اوسلو میں ان کی رہائش گاہ پر ختم قل شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل ختم شریف مرحوم کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔

اس موقع پر پی آئی اے کے ہیڈ کریئو محمد عثمان، ممتازعالم دین مولانا سفیر الاسلام خمینی، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویزمہر، روزنامہ جنگ کے نمائندہ خصوصی سید سبطین شاہ، کاروباری شخصیت ملک محمد شاہد، شکیل سرور، چوہدری محمد اسلم منڈھیر اور حسن بلال عارف موجود تھے۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ ختم قل شریف کے اختتام پر طعام کا بھی انتظام کیا گیاتھا

Recommended For You

Leave a Comment