سوات: آرمی یونٹ پر خود کش حملہ،3اہلکار شہید

سوات کے علاقے کبل میں ایک فوجی یونٹ پر خودکش حملے میں ایک افسر سمیت 3اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خود کش حملہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں میں واقع آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں والی بال میچ کھیلا جارہا تھا، حملے میں کیپٹن جہانزیب جان کی بازی ہار گئے جبکہ کیپٹن عدیل زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 خبر: جنگ
 




Recommended For You

Leave a Comment