ملزم عمران کا پاکستان کے کسی بینک میں اکاؤنٹ نہیں، بینکنگ ذرائع

Zainab's Murderer Imran

قصور میں کم سن زینب کےقتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا پاکستان کے کسی بینک میں کوئی فعال اکاؤنٹ نہیں ملا، نہ ہی ملزم نے اپنا پاسپورٹ بنوایا ہے اور نہ ہی کبھی اس نےپاسپورٹ بنوانے کے لیے کوئی درخواست دی ۔

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں ملوث ملزم عمران علی کے جس شناختی کارڈکا عکس میڈیا پر بار بار دکھایا جا رہا ہے، اس شناختی کارڈ پر موجود نمبر کے مطابق اس کا پاکستان کے کسی بینک میں کوئی فعال اکاؤنٹ نہیں۔




ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نےپاکستان کے کسی بینک سےکبھی کوئی قرض حاصل نہیں کیا، ملزم عمران کا قرض دینے والے ایک بینک میں پرانا اکاؤنٹ ہے، وہ اکاؤنٹ بھی کافی عرصے سے بند پڑا ہے، یہ بینک غریب افراد کو چھوٹا کاروبار شروع کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے تک قرض فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے اپنا پاسپورٹ تک نہیں بنوایا اور نہ ہی اس نے کبھی پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست دی جبکہ ملزم کی جامہ تلاشی اور اس کے گھر سے بھی نہ تو کوئی اے ٹی ایم کارڈملا اور نہ ہی کوئی چیک بک یا بینک کی رسیدبرآمد ہوئی۔

خبر:  جنگ

Recommended For You

Leave a Comment