طاہر القادری کا 17جنوری سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

tahir ul qadri

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے تحت آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت کیخلاف 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ اب استعفے مانگے ن ہیں لئے جائیں گے ، اب بات صرف شہبازشریف اوران کی کابینہ تک نہیں رہی، ن لیگ کی حکومتوں کا خاتمہ ہوگا، عقیدہ ختم نبوت پر حملہ کرنے والے بھی بے نقاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بھرپور اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا ہے ،میڈیا کو بتائے جانے والے فیصلے تمام پارٹیوں کی حمایت سے کئے گئے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ اب ن لیگ کے لئے اقتدار میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی،ہم نے ان کے ظلم اور لوٹ مار کی سلطنت کا خاتمہ کرنا ہے ،احتجاجی تحریک کا انتظام دیکھنے کے لئے ایکشن کمیٹی بنادی گئی ہے ، جو 7اراکین پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو بے توقیر کیا ، عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکا ڈالا ،یہ ظلم کرنے والے اب تک پس پردہ چھپے بیٹھے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ لائحہ عمل پر اتفاق نہیں ہوسکا،17 جنوری کے احتجاج میں شرکت کے لیے آصف زرداری، عمران خان، مصطفیٰ کمال، سراج الحق، چوہدری برادران کو دعوت دے چکے ۔

خبر: جنگ

 




Recommended For You

Leave a Comment