پاکستان کی مسیح برادری میں ہیومن سروسز ناروے اور ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کھاریاں نے کرسمس کے تحائف تقسیم کئے

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو( پ۔ر)۔

ہیومن سروسز ناروے اور ایجوکیشنل ویلفیئرسوسائٹی کھاریاں کی طرف سے پاکستان کی مسیح برادری میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے گئے۔

اس حوالے سے کھاریاں کے دو گرجا گھروں میں پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے ایک گھرجا میں بھی مسیح برادری خصوصا مسیح بچوں کو کھلونے اور کرسمس کے دیگر تحائف دیئے گئے۔ تحائف کے ساتھ بعض مستحق افراد کو کھانے پینے کے لیے اشیاء جن میں آٹا، چینی اور سویاں وغیرہ شامل تھیں، دی گئیں اور نئے لباس بھی تقیسم کئے گئے۔

تحائف اور راشن کی تقسیم کاکام پاک۔ناروے کےٹائمز کے چیف ایڈیٹر اور ہیومن سروسز ناروے کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر میاں محمد صفدر کے زیرنگرانی انجام کو پہنچا۔ اس موقع پر متعدد مقامی صحافی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریبات کے موقع پر کرسمس اور بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ہیومن سروسز ناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور نے اوورسیز ٹریبون کو بتایاکہ ہیومن سروسز ناروے کی کوشش ہے کہ انسانیت کے بھلائی کے لیے کام کیا جائے۔ ہم ہرقسم کے مذہبی اور نسلی تعصبات سے بالا تر ہوکر کام کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ انسانیت کے دکھ و درد میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں۔ اس وقت تنظیم کے چیئرمین چوہدری خالد کسانہ ہیں اور جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد منیر ہیں۔

گذشتہ ہفتے ہیومن سروسز ناروے کے زیراہتمام اوسلو کے علاقے گرورود کے چرچ میں ’’اولاد آدم‘‘ کےعنوان سےایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نارویجن پاکستانیوں کے علاوہ نارویجن مسیحی رہنماووں  نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کی مسیح برادری کو کرسمس کے تحائف بھیجنے کے لیے عطیات جمع کئے گئے۔

Recommended For You

Leave a Comment