پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

internet service in pakistan

پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز دو دن پہلے اس وقت متاثر ہوئی تھیں جب سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ لائن میں خرابی پیدا ہوئی ۔

پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنسورشیم نے زیر آب انٹرنیٹ لائن کی خرابی دور کردی ہے۔

پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق 2018 تک پانچویں انٹرنیٹ کیبل کو یقینی بنایا جائے گا، پانچویں کیبل کی لینڈنگ کا مقام گوادر پورٹ ہوگا ۔

 

خبر:جنگ




Recommended For You

Leave a Comment