بابائے قوم کا یوم ولادت، مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Birthday of Quaid e Azam 25 Decemeber 2017

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزار قائد پر منعقد ہونے والی تقریب میں پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس نے پاک فضائیہ کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل اختر نواز ستی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس سےقبل پاک فضائیہ کےکیڈٹس مزارپرگارڈکےفرائض انجام دےرہےتھے۔

صدر ممنون حسین نے قائداعظم کےیوم ولادت پرپیغام میں کہا کہ مادروطن کی ترقی اورخوشحالی کےلیےکسی قربانی سےگریزنہ کیا جائےقائدکےافکارکی روشنی میں مستقبل کالائحہ عمل مرتب کرناہوگا۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاپیغام میں کہنا ہے کہ ماضی کی کوتاہیوں سےسیکھ کرمنزل کےحصول کے لیے جدوجہدکرنی ہوگی۔

قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نے قائداعظم کےیوم پیدائش پر نغمہ جاری کیا ہے۔

خبر: جنگ 




Recommended For You

Leave a Comment