وارسا میں پاکستانی اور کشمیری پرچم کرسمس درخت پر آویزاں کئے گئے

 

This slideshow requires JavaScript.

وارسا (خصوصی رپورٹ) 

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی مرکزی یونیورسٹی کے شعبہ عالمی تعلقات کی عمارت میں گذشتہ روز کرسمس درخت نصب کیا گیا۔ درخت کو مختلف سنہری، نیلی اور سفید روشنیوں سے آراستہ کیاگیا۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ریسرچ سکالرز سے کہا کہ وہ اپنے ممالک کے چھوٹے چھوٹے پرچم ساتھ لے کرآئیں تاکہ انہیں آویزاں کرکے ان ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاجاسکے۔

درخت پر آویزاں کرنے کے لیے جو پرچم سب سے پہلے لائے گئے وہ پاکستان اور کشمیرکے پرچم تھے۔

اس موقع پر پاکستانی ریسرچ سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ نے بعض شرکا سے پاکستان کے حالات پر گفتگو کی۔   مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی سکالرروشن اکبرشیخ نے کشمیرکی ثقافت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
 اس موقع پر شعبہ عالمی تعلقات کے ڈین، معاون ڈین، پی ایچ ڈی کوآرڈی نیٹرز اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ 




Recommended For You

Leave a Comment