نوازشریف ، مریم نواز احتساب عدالت میں پیش

Nawaz Sharif Maryam Nawaz Appears in Accountability Court

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نیب ریفرنسز میںاسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک ہفتے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا،تاہم اس کے باوجود نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر آج پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچنا شروع تاہم وہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے جب کہ عدالتی احاطے کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔

اس موقع پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment