ن لیگ کو توڑنے کی سازش کرنے والےناکام ہوں گے، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif

  لاہور(جنگ) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والےناکام ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے این اے 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے،انہیں تونظرنہیں آرہے، 72 لوگوں کے چھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے،اس کاحقیقت سےتعلق نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے ،اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں،اگلے انتخابات میں بھی شیر دھاڑے گا۔




Recommended For You

Leave a Comment