میلہ حضرت سید زکریا شاہ قادری قلندری

سید تنویر نقوی

سویڈن کے شہر مالمو میں صوفی شاعر اظہر حمید قادری کے گھر حضرت سید زکریا شاہ قادری قلندری کے چودہویں عرس مبارک کے موقعہ پر روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی خلیفہ محمد توقیر طاہری صاحب خصوصی طور پر ناروے کے شہر اوسلو سے تشریف لائے۔
اس موقع پر مالمو کی معروف سماجی شخصیات بھر پور تعداد میں تشریف لائیں۔
نقابت کے فرائض جناب شاہد سرور صاحب نے انجام دیے۔
محفل کا آغاز درود قادری کے روح پرور ورد کے ساتھ کیا گیا۔

تلاوت: حافظ ذیشان صاحب
نعت خوان:
جناب عابد علی عطاری صاحب
جناب میجر اصغرعلی صاحب
جناب محمد آصف کھڑی شریف والے
جناب شاہد سرور صاحب
خطاب: جناب خلیفہ محمد توقیر طاہری صاحب
عنوان: نسبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے تقاضے

تقریب کے میزبان صوفی شاعر اظہر حمید قادری نے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اپنا تازہ کلام پیش کرکے حاضرین پر روحانی وجد طاری کر دیا اور سب مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آخر میں ختم پاک اور دعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔




Recommended For You

Leave a Comment