سفر کے دوران نشست کا انتخاب، بتائے آپ کی شخصیت کے راز

سفر کے دوران اپنی پسندیدہ سیٹ کا ملنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگ سفر پر جانے سے بہت پہلے ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پہنچ جاتے ہیں تاکہ اپنی پسندیدہ سیٹ کا انتخاب کرسکیں اور ان کا سفر آرام سے گزرے۔

یہ حقیقت ہے کہ زیادہ تر لوگ سفر کے دوران کھڑکی والی سیٹ لینا پسند کرتے ہیں اوروہ لوگ جو کھڑکی والی سیٹ نہیں لے پاتے وہ کونے والی سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں، تاہم درمیان والی سیٹ کوئی بھی لینا نہیں چاہتا لیکن دیر سے پہنچنے کے بعد اکثر افراد کےلیے صرف درمیان والی سیٹیں ہی بچتی ہیں اور بحالت مجبوری انہیں ان ہی سیٹوں پر بیٹھنا پڑتا ہے۔ یہ لوگ درمیان والی سیٹوں پر بیٹھ تو جاتے ہیں لیکن ان  کا سفر پسندیدہ سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے بہت برا گزرتا ہے اور پورے سفر کے دوران ان کا موڈ خراب رہتا ہے۔

کہنے کو تو سفر کے دوران سیٹ کا انتخاب بہت معمولی بات ہے لیکن تحقیقی اداروں کی ریسرچ کے مطابق سیٹ کا انتخاب آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو ظاہر کرنے کے ساتھ آپ کی شخصیت کے گہرے رازوں سے بھی پردہ اٹھاتا ہے۔

کونے والی سیٹ

your seat while travelling
سائیکولوجسٹ اور ٹیلی گراف ٹریول کے مطابق وہ افراد جو سفر کے دوران کونے والی یا سائیڈ والی سیٹ کا انتخاب کرتے ہیں وہ لوگ عام طور پر دوسروں کا خیال رکھنے والے اور نرم طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور اپنے ساتھ سفر میں موجود دیگر افراد کو پریشانی سے بچانے اور انہیں بار بار اٹھانے سے بچنے کےلیے سائیڈ والی سیٹ منتخب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ افراد جو مثانے سے جڑی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں وہ بھی سائیڈ والی سیٹ کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ انہیں رفع حاجت کےلیے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

کھڑکی والی سیٹ

your seat while traveling

ہارلی اسٹریٹ پرائیویٹ تھراپی کلینک کے چیف سائیکولوجسٹ ڈاکٹر بیکے اسپیلمین  کے مطابق سائیڈ والی سیٹ کا انتخاب کرنےوالے افراد کے برعکس کھڑکی والی سیٹ منتخب کرنے والے افراد خود غرض ہوتے ہیں اور صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ افراد بہت جلد برہم ہوجاتے ہیں۔ بیہوریل سائیکولوجسٹ جو ہیمنگس کا کہنا ہے کہ یہ افراد بہت زیادہ خود اعتماد ہوتے ہیں اور حد سے زیادہ خود اعتمادی کی وجہ سے یہ دوسرے لوگوں کو اپنے سامنے کچھ بھی نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کی کوئی فکر کرتے ہیں جب کہ دوسروں کو تنگ کرنا ان کا مشغلہ ہوتا ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment