نارویجن ٹی وی چندہ مہم: پچیس ملین ڈالرپاکستان اور چاردیگرممالک میں تعلیم کے لیے جمع ہوگئے

Nrk Tv Norway Fund Raising For Pakistan, Colombia , Syria, Sudan

اوسلو : بیورو رپوٹ

ناروے کے سرکاری ٹی وی ’’ این آر کو‘‘ نے جنگ زدہ بچوں کی تعلیم کے لیے ایک روزہ ملک گیر چندہ مہم کے دوران دوسو بیس ملین کراون یا تقریبا پچیس ملین ڈالر کی خطیر رقم جمع کی ہے۔

یہ ایک روزہ مہم اتوار کے روز ناروے کے طول و عرض میں سات ہزار رضاکاروں کے ذریعے چلائی گئی اور اس میں نارویجن پاکستانیوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

اس چندہ مہم سے حاصل ہونے والی تمام رقم  پاکستان، کولمبیا، مالی، جنوبی سوڈان اور شام میں جنگ سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بچوں کی تعلم پر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

ناروے کا سرکاری ٹی وی این آر کو ہرسال یہ مہم چلاتاہے اور اس بار اس مہم کو چلانے کے لیے سات ہزار رضاکاروں کا انتخاب کیاگیا جنہوں نے پورے ملک میں ضلع اور مونسپل کی سطح پر پانچ سو کمیٹیوں کے ذریعے کام کیا۔

ناروے  میں چالیس ہزار سے زائد پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور اس مہم میں اس بار انھوں نے اور ان کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا تاکہ مہم کے دوران پاکستان اور چار دیگر ممالک کے جنگ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے رقم جمع کی جاسکے۔ پاکستان کے علاوہ ان دیگر ممالک میں کولمبیا، جنوبی سوڈان، شام اور مالی شامل ہیں۔

یادرہے کہ گذشتہ ڈیرہ عشرے کےد وران پاکستان کے قبائلی علاقے بشمول وزیرستان خانہ جنگی اور دہشت گردی رہے ہیں اور اس سے ان علاقوں کے بچوں کی تعلیم بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 




Recommended For You

Leave a Comment