وینزویلا میں اپوزیشن کاملک گیر احتجاج و مظاہرے کا اعلان

venezuela strikeجنوبی امریکی ملک وینزویلا کی اپوزیشن نے جمعرات 3اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ احتجاج اتوار30 اگست کو پارلیمانی انتخابات کے تحت قائم ہونے والی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔

اس احتجاج سے قبل کاراکس حکومت کی حامی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے 2 مرکزی رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے مطابق ان سیاستدانوں نے نظربندی کے منافی کارروائیاں کی ہیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کو کمزور اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں پر سخت عوامی ردِعمل اور مظاہروں کا سامنا ہے۔ ان مظاہروں میں اب تک100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر:جنگ




Recommended For You

Leave a Comment