پولینڈ:چاقوؤں سے حملہ ایک شخص ہلاک،9زخمی

knife Attack in Poland Mall

پولینڈ کے ایک شاپنگ مال میں ایک شکص نے چاقوؤں سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 9کو زخمی کردیا گیا ۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مریض ہے ۔ یہ واقعہ دارالحکومت وارسا سے دوسو پچاس کلومیٹر دور سٹالو وولا کے شہر میں جمعہ کی شام کو پیش آیا۔

پولیس چیف کے مطابق 27سال کے حملہ آور نے لوگوں پر چھری سے حملے کیے ۔زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار مرد شامل ہیں ۔

مال میں موجود لوگوں نے حملہ آور کو پکڑا اور پولیس کے آنے تک قابو کیے رکھا۔ حکام کا کہناہےکہ وا قعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ملزم کی نفسیاتی حالت کے باعث پیش آیا۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment