برسلز :عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل میں مدد دے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ، طارق فاروق، سجادکریم، علی رضاسید اور دیگرکا یورپی پارلیمنٹ برسلزمیں کانفرنس سے خطاب

Raja Farooq Haider Khan, Ali Raza Syed, Sajjad Karim Adressed at Conference in European Parliament by Kashmir Council EU
برسلز(پ۔ر) یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر۔ای یو ویک کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے مقررین نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے مدد کریں اور کشمیریوں پرمظالم بند کروانے میں موثر کردار ادا کریں۔
’’یورپی پارلیمنٹ کشمیرکی صورتحال کے حوالے سے کیا کرسکتی ہے؟ ‘‘ کے عنوان سے ا س کانفرنس کا اہتمام کشمیرای یو ویک کی مناسبت سے کشمیرکونسل یورپ نے کیاتھا۔ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے’’کشمیرای یو۔ویک‘‘ کی سالانہ تقریبات 12
اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کا قانونی اور جائز حق ہے اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل میں مدد دینی چاہیے۔ کانفرنس سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، اراکین یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور واجد خان ، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید ، راجہ جاویداقبال ایم ایل اے اور دیگر نے خطاب کیا اور نظامت کے فرائض یورپی یونین کے سابق سفیر انتھونی کرزنر نے انجام دیئے۔ 
وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے انسانی حقوق خصوصاً حق خودرادیت کا تحفظ عالمی برادری بشمول اقوام متحد ہ کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری کو مسئلہ کے پرامن حل میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرناچاہیے۔
انھوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیرپر خصوصی توجہ دے اور مقبوضہ کشمیرمیں، مظالم بند کروائے۔ بقول انکے، یورپی یونین کو چاہیے کہ بھارت سے آزاد تجارت کے معاہددوں کے بجائے انسانی حقوق کو ترجیح دے۔ راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول کے بارے میں کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو یہ لائن کراس کرنے سے نہیں روک سکتی۔ وہ آر پار آجاسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کشمیرکونسل ای یو کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ کونسل نے علی رضا سید کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیاہے۔
آزاد کشمیرکے سینئر وزیر طارق فاروق نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے مابین دو طرفہ مذاکرات سے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس سے قبل اب تک اس طرح کے مذاکرات کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری کو مداخلت کرنا ہوگی۔ انھوں نے علی رضاسید اور ان کی ٹیم کی جدوجہد کی تعریف کی۔
رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم جو پارلیمنٹ میں کشمیر ای یو ویک کے میزبان بھی ہیں، کہاکہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرکے بارے میں نام لینا بھی بہت مشکل تھالیکن چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید اور ان کے ساتھیوں نے اس کام کو ممکن بنایاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ بھارت کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے میں انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیاگیاہے۔
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے اپنے خطاب میں بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں کے مابین قریبی تعلقات اور تعاون کی تجویز پیش کی اور کہاکہ اس طرح مسئلہ کشمیرکو بھرپور طور پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہاکہ یورپ میں رہنے والی کشمیری برادری یورپ اور کشمیرکے مابین رابطوں کو مضبوط میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ کشمیرکونسل ای یو مسئلہ کشمیرکو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جار ی رکھے گی۔
بھارت کے ساتھ آزاد تجار ت کے معاہدے کے بارے میں رکن ای یو پارلیمنٹ واجد خان نے کہاکہ یورپی یونین کو تجارت اور مالی مفاد کے بجائے انسانی حقوق کو ترجیح دینی چاہیے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ساتھ ان کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کیاجائے۔ واجد خان نے بھی کشمیرکونسل ای یو کی جدوجہد کو سراہا۔
برسلز پارلیمنٹ کی سابق رکن ڈینیل کارون نے تجویز پیش کی کہ کشمیرسے یورپ کے لیے وفود کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ یورپین کو مسئلہ کشمیرکو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے۔ 
ایم ایل اے راجہ جاوید اقبال نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق پامال ہونے سے بچائے اور مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کرے۔
کانفرنس کے دوران ریسرچر وصحافی سید سبطین شاہ، کینتھ رائے، برطانیہ سے طارق بٹ، عتیق الرحمان اور دیگر نے بھی اپنے
تاثرات بیان کئے۔ 
PM AJK Raja Farooq Haider Khan, Ali Raza Syed, Sajjad Karim in European Parliament for Kashmir Week 2017 by Kashmir Council EU
دراین اثناء کشمیرای یو ویک کی مناسبت سے یورپی پارلیمنٹ میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح بھی کیاگیا۔ اس تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، سیاسی اورسماجی شخصیات، دانشوروں اورمعاشرے کے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراد نے شرکت کی۔ اس تصویری نمائش میں ایک مشہور فرانسیسی فوٹوگرافر’’سیدریک یربوھے‘‘ کی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں تصاویر بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سیدنے وزیراعظم آزاد کشمیراور دیگر شرکاء کو مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کی تصاویر کے بارے میں بریف کیا۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے کہاکہ یہ تصاویر کشمیریوں پر بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے لانے میں موثر کردار اداکریں گی۔نمائش بائیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ ہم عالمی برادری خاص طورپر یورپی یونین کو یہ باورکراناچاہتے ہیں کہ کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے اور ہرگزبھارت کاحصہ نہیں۔
بھارت بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق کودباناچاہتاہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر اس موقع نے کہاکہ کشمیری اپنے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کررہے ہیں اورتمام آزادقوموں اور ممالک کوتحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔ اگرچہ بھارت آزادی کے راستے میں روکاوٹیں ڈال رہاہے، لیکن یہ تحریک اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی اور ایک دن کشمیرکو بھارتی چنگل سے آزادی مل کررہے گی۔ اس تحریک کو کوئی روک نہیں سکتا۔ کشمیرکے مسئلے کا عادلانہ حل نہ صرف خطے بلکہ دنیامیں امن کے لیے ضروری ہے۔ 




Recommended For You

Leave a Comment