چائے کی پیالی ہلائیے اور ٹی وی بند کیجئے

Control your tv with a cup of tea

بہت جلد آپ کو ریموٹ کنٹرول سے ٹی وی بند کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ایکحساس ویب کیم کے ذریعے گھریلو اشیا کو ریموٹ کنٹرول میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یوں مختلف اشیا کی حرکات سے ٹی وی اور دیگر آلات کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔

اس نظام کو ’میچ پوائنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ مختلف اشیاء یا جسمانی حصوں کو بھی منتخب کرکے ان سے ٹی وی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ٹی وی اسکرین مختلف آئی کنز کو ظاہر کرتا ہے جن کے انتخاب سےآپ چینل بدلنے یا آواز کم زیادہ کرنے کا کام لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد کسی شے سے ہوا میں دائرہ بنائیں تو ریموٹ اس سے چینل بدلے گا۔ یا کپ کو حرکت دینے سے ٹی وی کی آواز کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے اور اس کا ایک سلائیڈر خود ٹی وی اسکرین پر اس وقت تک دکھائی دیتا ہے جب تک کیمرہ اس شے کی حرکت نوٹ کرتا رہتا ہے۔

ایسے نظام اشیا اور لوگوں کی شناخت کرنے کےلیے بنائے جاتے ہیں لیکن ان کی پوزیشن میں تبدیلی سے وہ ناکام ہوجاتے ہیں۔ البتہ میچ پوائنٹ حرکات کو نوٹ کرتا ہے اور ضروری نہیں کہ وہ شے مکمل طور پر کیمرے کے سامنے بھی ہو۔ اسے لنکاسٹر یونیورسٹی کے کرسٹوفر کلارک اوران کے ساتھیوں نے تیار کیا ہے۔ کسی بے اختیاری حرکت اور اس کے نتیجے میں ٹی وی میں ہونے والی تبدیلی کو روکنے کےلیے آپ مخصوص اشارے منتخب کرسکتے ہیں جو اچانک واقع نہیں ہوتے مثلاً کسی شے کا ہوا میں دائرہ بنانا یا تیزی سے زگ زیگ میں کسی شے کو حرکت دینا وغیرہ۔




سرجری میں استعمال

اگر آپ کے ہاتھ مختلف کاموں میں مصروف ہوں تب بھی یہ نظام حرکات کی بنیاد پر احکامات صادر کرسکتا ہے۔ اسی طرح کھانا پکاتے ہوئے آپ لیپ ٹاپ استعمال کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آپریشن تھیٹر میں مصروف سرجن اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ مثلاً اگر سینئر سرجن اوزار کے ساتھ تھیٹر میں آپریشن کررہا ہے تو وہ بار بار اوزار نیچے نہیں رکھتا کیونکہ اس سے اوزار آلودہ ہونے کا خطرہ ہوجاتا ہے اور اب وہ اسکرین پر اشارے سے ہی معلومات حاصل کرسکے گا۔ اس طرح میچنگ پوائنٹ کو انفرادی استعمال کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اب تک یہ نظام کم روشنی اور چھوٹی اشیا کےلیے بہت کارآمد ثابت نہیں ہوا ہے اور اس کی یہ خامی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خبر: ایکسپریس

Recommended For You

Leave a Comment