کراچی، ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

Karachi: Fire in the restaurant at Boat Basin

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر موجود ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی ۔

فائربریگیڈ  کی 5 گاڑیاں  اور ایک اسنارکل آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے فلور پر آگ پر قابو پانے کی کو شش کی جارہی ہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر  لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ تفتیشی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیر تعمیر عمارت ہے جس میں گراونڈ فلور پر آگ لگی جس کے بعد اس نے فرسٹ فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے میں ابھی مزید وقت درکار ہے اس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment