بزم ادب لوٹن کے زیراہتمام ادبی مجلس اکیس ستمبرکو ٹاون ہال میں ہوگی

ٹاون ہال لوٹن

لٹن (پ۔ر) تنظیم بزم ادب لوٹن کی جانب سے جمعرات یکم محرم مطابق اکیس ستمبر کو ادبی مجلس منعقد کی جائے گی۔

تنظیم کے وائس چیئرمین سید حسین شہید سرور کے مطابق، مجلس کا اہمتام شام چاربجے لوٹن ٹاون ہال کے کونسلرز چمبر میں کیاجائے گا جس کی صدارت بزم ادب لوٹن کے چیئرمین لارڈ قربان حسین چوہدری کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر، صحافی اور مرثیہ خواں سید صفدرہمدانی ہوں گے۔

مجلس میں میئرلوٹن چوہدری محمد ایوب اور صدر فروغ اردو برطانیہ ڈاکٹر جاوید شیخ، پاکستان سے ڈاکٹرنگہت افتخار اور ڈاکٹرآدم مرتضیٰ بھی شریک ہوں گے۔

مجلس میں جو شعراء اپنا کلام سنائیں گے، ان میں یشب تمنا، احسان شاہد چوہدری، فرخندہ رضوی، عائشہ غازی، رخسانہ رخشی، سہیل لون، پروفیسر ڈٓاکٹر محمدعارف راجہ، اینجیئرالیاس ملک اور طارق اسجد قریشی قابل ذکر ہیں۔

مجلس کے دوران نظامنت کے فرائض سید عابد گیلانی انجام دیں گے۔ بزم ادب لوٹن کے عہدیداران شبیرملک، شریف چوہدری اور شیراز خان نے ادبی ذوق رکھنے دوست اور احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment