پاناما کیس، 5 رکنی بینچ کی تشکیل کی استدعا منظور

supreme court of pakistan

سپریم کورٹ نے پاناما کیس فیصلے پر نظر ثانی اپیل کے لیے 5رکنی بینچ تشکیل دینے کی استدعا منظورکرلی ۔ پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ۔

سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کا کہنا تھا تین رکنی بینچ سے ریلیف مل بھی جائے تو 5رکنی بینچ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پاناماکیس فیصلے پر نواز شریف اوران کےبچوں کی نظر ثانی اپیل کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر  سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو اس بینچ کے ممبر ہی نہیں تھے انہوں نے بھی فیصلہ سنایا۔5رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل پہلے سنی جائے ۔




جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپکی نظر ثانی اپیل میں سارے گراؤنڈ3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف ہیں۔پاناما کیس میں اکثریتی فیصلہ 3 رکنی بینچ کا تھا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ میں نے نظر ثانی درخواست میں فیصلے کے خلاف بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔3رکنی بینچ کا فیصلہ 5رکنی بینچ کے فیصلے میں ضم ہوگیا تھا،3رکنی بینچ سے ریلیف مل بھی جائے تو 5رکنی بینچ کا فیصلہ برقرار رہے گا،استدعا ہے 5رکنی بینچ نظرثانی اپیل کی سماعت کرے۔

عدالت نے5 رکنی بینچ کی تشکیل کی استدعا منظورکرلی، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment