اوسلو میں پاکستان یونین ناروے نے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کا انعقادکیا، نارویجن پاکستانی اور پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو: ناروے میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور صحافت سے وابستہ پاکستان سے ناروے کے دورے پر آنے والے افراد کے لیے اوسلو میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ کا اہتمام چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم غیرسرکاری سماجی تنظیم پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم پر کیاگیا۔ورکشاپ کے لیے کوآرڈی نیٹرکے فرائض سینئرصحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ نے انجام دیئے۔ورکشاپ کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی سید احمد نظامی نے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیاکا موازنہ پیش کیااور نئے رحجانات میں میڈیاکو درپیش مسائل کے بارے میں اپنی آراء کا اظہارکیا۔ سید سبطین شاہ جواخبار’’ اوورسیزٹریبون ڈاٹ کام‘‘ کے ایگزیکٹوایڈیٹربھی ہیں، نے صحافیوں اور صحافت کے شعبے کے لیے قواعد و ضوابط کے بارے میں لیکچردیا۔ برطانیہ کی اخبار خلش کی خاتون ایڈیٹر کوثر خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے میڈیاکے کردارپر گفتگو کی۔ ورکشاپ کے دوران مباحثہ ہوا جس میں سینئرصحافی اور کاروان اخبارکے چیف ایڈیٹرسید مجاہد علی، چیف ایڈیٹر شانہ بشانہ گجرات کے چیف ایڈیٹرسید وقارگیلانی، ناروے میں دنیاٹی وی کے صحافی عقیل قادر، گجرات میڈیا کے چیف ایڈیٹرمرزا محمد یوسف ، فری لائنس رائٹرمحمد طارق اشرف، رائٹرز ڈاکٹر سید ندیم حسین اور محمد ادریس، میڈیا سے وابستہ شخصیت شاہ رخ سہیل، پاک۔ناروے ٹایمز کے چیف ایڈیٹر میاں صفدر، اخبار دوست نیاوطن کے چیف ایڈیٹردوست محمد گوندل اور اوورسیز ٹریبون ڈاٹ کام کے پولینڈ سے ذیشان اعجازنے شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران کچھ شخصیات کو بطورمبصر مدعو کیاگیاتھاجن میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی سماجی وکاروباری شخصیت خواجہ ساجد رزاق سکہ، سابق رکن سٹی پارلیمنٹ نویدخاور، کاروباری و سماجی شخصیت سید ذکی الحسن شاہ، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز، پبلسٹی سیکرٹری منشا ء خان اور ڈنمارک سے چوہدری محمد اشرف قابل ذکرہیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے شرکاء سے اظہارتشکر کیا اورشرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔ اس دوران خلش فاؤنڈیشن برطانیہ کے سربراہ اورسینئرصحافی سیداحمد نظامی نے چوہدری قمراقبال کو سماجی خدما ت اور صحافت کے فروغ کے لیے اقدامات پر ایوارڈ دیا۔ ایک ایوارڈ صحافت میں نمایاں کارکردگی پر سید سبطین شاہ کو بھی خلش فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کیاگیا۔ پاکستان یونین ناروے کی طرف سے خاتون صحافی اور خلش کی ایڈیٹر کوثرخان کو بھی ایوارڈ دیاگیا۔ اس ورکشاپ میں کچھ مزید صحافیوں نے پاکستان سے شریک ہوناتھالیکن بعض ناگزیروجوعات کی بناپر وہ ناروے نہیں آسکے۔ان صحافیوں میں اے پی پی اسلام آبادکے چوہدری نورداد اورجلاوطن اخبارکھاریاں گجرات کے صحافی محمدبلال قابل تذکر ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment