ڈاکٹر روتھ فاؤ کاآخری سفر

پاکستان میں جذام کےخاتمے کےلیے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی جا رہی ہے۔تینوں مسلح افواج کےدستے آخری رسومات میں شریک ہیں۔

آخری رسومات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،  ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی، سعید غنی و دیگر  بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد  نے کھڑے ہوکر ڈاکٹررتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔ڈاکٹر فاؤ کی تدفین قومی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی

’مر جاؤں تو پاکستان میں دفن کیا جائے‘
 ڈاکٹر رتھ ہمیشہ کہتی تھیں جرمنی تو وہ ملک ہے جہاں میں پیدا ہوئی لیکن پاکستان میرے دل کا ملک ہے اور اگر میں مرجاؤں تو مجھے یہیں دفن کیا جائے۔

سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کا آخری دیدار کرایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے دستے نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو  آرٹلری گنز کی سلامی دی اور ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینٹ پیٹرک کیتھڈرل چرچ پہنچایا گیا۔

’ میری ایڈی لیڈ لیپرسی سینٹر‘ میں ان کے مریضوں ، ملنے والوں اور انگنت پرستاروں کو آخری دیدار کرایا گیا۔

دوسری جانب سینٹ پیٹرکس چرچ میں آخری رسومات کے انتظامات مکمل ہیں ۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندے سینٹ پیٹرک چرچ میں موجود ہیں،ڈاکٹر روتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

جذام یا کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو 10اگست کی رات کراچی میں چل بسی تھیں۔

ان کے آخری سفر کے موقع پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے روٹ پلان جاری کردیاہے ۔اس کے مطابق صبح 8 بجے سے سولجر بازار یا ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

گرومندر سے ٹاور جانے والے کوریڈور تھری جانے والا ٹریفک کھلا ہے جبکہ صبح 9 بجے سے 11 بجے تک پاسپورٹ آفس جانے والی شاہراہ عراق بند رہے گی.

 ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کے موقع پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئےہیں۔چرچ کے اطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔ سیکورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ رسومات میں شرکت کےلئےسیکورٹی پاسز جاری کئےگئےہیں ۔

تینوں مسلح افواج کےدستے بھی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچ گئے جبکہ توپ گاڑی بھی سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچا دی گئی ہے۔

سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کےاطراف عمارتوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں،چرچ میں سیکورٹی کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی موجودہیں۔

ذرائع کے مطابق آخری رسومات میں ڈاکٹرروتھ فاؤ کوتوپوں کی سلامی دی جائےگی۔

خبر: جنگ

 

Recommended For You

Leave a Comment