ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ناروے میں فنڈریزنگ: مہم اتوارتک جاری رہے گی

اوسلو: ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈریزنگ مہم کا آغازہوگیاہے۔ یہ چندہ مہم اتوارتک جاری رہے گی۔ مہم ایسے وقت ہورہی ہے جب ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کے تین روزدورے پر جمعہ کے روز اوسلو پہنچ رہے ہیں۔ انہیںیونین کے زیراہتمام پاکستان کی سترسالہ جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعو ت دی گئی ہے۔یہ تقریب انیس اگست کو ناروے میں ہوگی۔ نارویجن پاکستانیوں کا ایک گروپ یہ چندہ مہم رضاکارانہ طورپر چلارہاہے ۔ گروپ نے اس مہم کے حوالے سے نارویجن پاکستانی شخصیات کا ایک مشاورتی اجلاس منعقدکیا جس میں گروپ کے منتظمین تنویراحمدبھیبلی اور محسن راجہ ، کے علاوہ اہم شخصیات چوہدری قمراقبال، نصراللہ قریشی، عطا انصاری، ندیم رشید، وسیم مرزا، حافظ اسلم بٹ اورحاجی اصغردھکڑ نے شرکت کی۔ 
اس گروپ کو پاکستان یونین ناروے کا تعاون حاصل ہے۔گروپ نے نارویجن سے اورناروے میں پاکستانی کمیونٹی اوردیگر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد کریں۔ یہ گروپ سوشل میڈیاپر بھی یہ مہم چلارہاہے اور اس کی براہ راست کوریج فیس بک کے ذریعے چند دنوں سے مسلسل جاری ہے۔براہ راست کوریج ناروے کے وقت کے مطابق، روزانہ شام چھ سے آٹھ بجے تک ہورہی ہے۔
 
 

Recommended For You

Leave a Comment