ناروے: ڈاکٹرمبشربنارس کا عشائیہ: پیریوسف شاہ، نعمت شاہ، فراست شاہ، حسنات شاہ، سبطین شاہ، امجد فاروق اور عمر شہزاد گجر کی شرکت

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (بیورو رپورٹ)
رکن اوسلو سٹی پارلیمنٹ ڈاکٹرمبشربنارس اور ان کے بھائی ڈاکٹرشہزاد ضیا بنارس نے مانگووال گجرات کے سجادہ نشین پیر سید یوسف شاہ، مرکزی جماعت اہل سنت کے پیش نماز علامہ نعمت علی شاہ، علامہ سید فراست شاہ، علامہ سید حسنات شاہ بخاری اور ریسرچ سکالر و سینئرصحافی سید سبطین شاہ، گجرات لینک کے چیف ایڈیٹر امجد فاروق اور ممتازکاروباری و سماجی شخصیت عمرشہزاد گجر کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
تقریب اوریجنل کبابش ریسٹورنٹ اوسلو میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنماووں نے شرکت کی۔ منگووال شریف گجرات کے سجادہ نشین پیر سید یوسف شاہ بخاری نے کہاکہ یورپ کے مسلمانوں خصوصاً مسلم نوجوانوں کے لیے دین کا بنیادی علم حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں پے در پے چینلجنوں کا اپنے علم و احسن کردار کے ذریعے مقابلہ کرسکیں۔
پیر یوسف شاہ نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں اور ہماری نجات اطاعت خدا و رسول میں ہے۔ ہم دنیا کو ساتھ رکھ کر احکامات دین کی پیروی کرسکتے ہیں۔ اس طرح دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں۔ دنیا کی زندگی عارضی ہے لیکن اس زندگی کو خوش اسلوبی سے انجام دے کر ہم آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ علامہ پیرسید یوسف شاہ جو حال ہی میں محکمہ تعلیم پنجاب میں اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں، نے کہاکہ نوجوانوں میں اس شعور کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے لیے کم از کم دین کا بنیادی علم ضروری ہے۔  اس موقع پر مرکزی مسجد جماعت اہل سنت اوسلوکے امام علامہ نعمت علی شاہ  بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی زندگی کو دوحصوں میں تقسیم کیا جاسکتاہے، ایک دنیاوی اور دوسری دینوی ہے۔ ہم نے بحیثیت مسلمان دونوں کو ساتھ ساتھ چلانا ہے۔ ہم پروردگار اور اس کی مخلوق کے حقوق پورے کرکے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر ممتاز علمائے دین علامہ سید حسنات شاہ آف برسلز، بلجیم اور علامہ سید فراست علی بخاری آف اوسلو، سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی گجرات چوہدری عمرشہزادگجر اور رکن ضلع کونسل گرورود۔اوسلو چوہدری قاسم نے بھی خطاب کیا۔ رکن اوسلوپارلیمنٹ ڈاکٹرراجہ مبشربنارس اورڈاکٹرشہزادضیاءبنارس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی گجرات چوہدری عمرشہزاد گجر، ریسرچ سکالرسیدسبطین حسین شاہ اورچیف ایڈیٹرگجرات لنک امجدفاروق بھی بطور خاص مدعو تھے۔ چوہدری وسیم شہزاد معروف نے تعارفی کلمات کہے اور چوہدری اسماعیل سرورصدرپاک ناروے فورم نے تقریب کے شرکاء کا تعارف کروایا۔ تقریب میں ناروے کی جن دیگر سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی ان میں معروف نعت خواں چوہدری سجاد داد، شیخ طارق محمود، چوہدری شبیرآف مہمندچک، ملک محمداصغر، ملک عبدالحمید پرنس، شاہد منیر، چوہدری پرویزاختربھٹی، چوہدری غلام سرور(ہیومن سروس ناروے)،  چوہدری خالد کسانہ، چوہدری رشید مہمندچک،چوہدری ادریس (ہیومن کیئر ناروے)، چوہدری عمران مختار، راجہ علی ، محسن رضا،عبدالمجید، چوہدری افضال،چوہدری خالدکسانہ، چوہدری محمداقبال بھاگو،چوہدری رفاقت علی، ملک محمداصغر، خلیل بھولا، افتخارناز،مہرمحمداکرام، چوہدر ی عمرفاروق چاڑ، محمدمنیر، سیدماجد شاہ، قمرعباس ٹوانہ اور راجہ عاشق حسین قابل ذکر ہیں۔ 
 
 




Recommended For You

Leave a Comment