الزام لگانے والوں کو50کروڑ ہرجانے کا نوٹس دوں گا، امیر مقام

Loading

مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کو کروڑوں روپے دینے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں،عائشہ سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی،الزام لگانے والوں کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس دوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا علم ہوا ،مجھے ان لوگوں کے الزامات پر انتہائی افسوس ہوا، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے عائشہ گلالئی سے عمران خان کے خلاف بیان دلوایا اورگورنرہاؤس…

Read More

شریف خاندان کا فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

supreme court of pakistan

Loading

شریف خاندان نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تین سے چار روز میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔ پچھلا فیصلہ کرنے والے بینچ کے ارکان کو نئے فل کورٹ بینچ میں شامل نہ کرنے کی درخواست کا بھی امکان۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے نظر ثانی اپیل کے ساتھ الگ سے ایک آئینی پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ آئینی پٹیشن میں پاناما کیس کے بینچ…

Read More

کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے، مسعود خان

sardar masood khan

Loading

   صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش کیوں ہے۔ وہاں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اپنی ہی سرزمین پر ہمارے بہن بھائی محفوظ نہیں۔ ہندوستان اور عالمی برادری کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایرانی سفارتخانہ کے شعبہ ثقافت اور رضویہ فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ…

Read More

مقبوضہ کشمیر میں حملہ، بھارتی میجر اور ایک سپاہی ہلاک

indian soldier died in kashmir

Loading

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں میجر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج پر حملے ہوا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی میجر اور سپاہی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملےحریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع پرشوپیاں پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ حملے کے بعد زخمیوں کو سری نگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میجر اور سپاہی ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق…

Read More

بھارتی وزیرٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

indian minisiter tax corruption

Loading

بھارتی ریاست کرناٹکا میں انکم ٹیکس حکام نے وزیر توانائی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرکے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد برآمد کرلئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں انکم ٹیکس حکام اور پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کے فارم ہاس پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ انکم ٹیکس حکام نے ریاستی وزیر کی دیگر 39 املاک پر بھی چھاپے مارے جب کہ نئی دہلی میں ان کے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد ضبط…

Read More

چین کی جانب سے بھارت کےساتھ سرحدی تنازع پر دستاویز جاری

india vs china

Loading

چین نے بھارت کےساتھ سکم سرحدی تنازع پر حقائق پرمبنی دستاویزجاری کردی ہے۔جس میں صورتحال کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق 18جون کو 270بھارتی فوج چینی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے چین میں گھس آئی،اوراب بھی بھارتی فوجی چینی حدود میں غیرقانونی طورپر موجود ہیں۔ چین نے بھارت کے ساتھ تنازع کےحل کیلئےسفارتی سطح پر بھی سنجیدہ کوششیں کیں۔اوربہت تحمل کا مظاہرہ کیاہے،بھارت کی چینی حدود کی خلاف ورزی خطےکےامن وسلامتی کیلئےچیلنج ہے،بھارت نےعالمی قانون کوچیلنج کیا،جوکوئی آزادریاست برداشت نہیں کرےگی۔ خبر:جنگ

Read More

وینزویلا میں اپوزیشن کاملک گیر احتجاج و مظاہرے کا اعلان

venezuela strike

Loading

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی اپوزیشن نے جمعرات 3اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج اتوار30 اگست کو پارلیمانی انتخابات کے تحت قائم ہونے والی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔ اس احتجاج سے قبل کاراکس حکومت کی حامی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے 2 مرکزی رہنماؤں کی گھروں میں نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مطابق ان سیاستدانوں نے نظربندی کے منافی کارروائیاں کی ہیں۔ وینزویلا…

Read More

وزیراعظم بدل سکتا ہے، پالیسی وہی رہے گی، شاہد خاقان

Shahid Khaqan Abbasi

Loading

نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم بدل سکتا ہے مگر پالیسی وہی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد کہا ہے کہ وفاقی کابینہ ایک دو دن میں تشکیل دے دی جائے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ تمام منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پہلے سے زیادہ تیزی سے کام ہوگا ۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں قیام نہ کرنے…

Read More

وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی، ذرائع

shahid khaqan meets nawaz and shahbaz

Loading

وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات طےنہ ہوسکے جس کے باعث تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج شام حلف اٹھانا تھا لیکن اب حلف برداری کل ہوگی۔ایوان صدر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزارت خارجہ، خزانہ، دفاع، داخلہ اور تجارت کے قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں جس پر مزید مشاورت جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد ہی کل تقریب حلف برداری کا اعلان کیا…

Read More

جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، اچھی بات ہے :آرمی چیف

Gen Bajwa

Loading

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، یہ اچھی بات ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ آرمی چیف تقریب حلف برداری میں مہمانوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے آرمی چیف سے سوال کیا کہ آپ جمہوری عمل کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیا کہ ملک میں…

Read More

شاہد خاقان عباسی کےخلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی،ترجمان نیب

NAB

Loading

قومی احتساب بیورونے کہا  ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی کیس ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی تحقیقات کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے واضح کیا ہے کہ نیب نے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کی شکایت پر گزشتہ برس انکوائری کی اور اس شکایت میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاداور من گھڑت قرار دے کر یہ انکوائری بند کردی تھی،یہ معاملہ 19دسمبر 2016 کو نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں زیر غور آیا تھا۔ نیب نے اپنی انکوائری کے…

Read More

مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر بہت جلد اوسلوآئیں گی

Loading

عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر اوسلو کا دورہ کریں گی۔ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تنظیم پاکستان یونین ناروے اپنی سابقہ روایت کے مطابق, پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریب 19 اگست کو منعقد کرے گی۔ اس تقریب کا ایک بڑا اعزاز یہ ہے کہ اس میں انسانی خدمت کے مینار مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ محترمہ بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی…

Read More

جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی آخری لڑائی ہونے والی ہے ، محموداچکزئی

Loading

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی آخری لڑائی ہونے والی ہے ، انہوںنے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے انتخاب کے بعد مبارک دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن کا انجام دیکھ لیا ہے پاکستان سب کو پیارا ہے اور جس کو بھی پیارا ہے وہ جرنیل ،جج،پارلیمنٹرین جرنلسٹ یا تاجر ہو جس نے آئین کے تحفظ کو مقدم جانا ہے وہ محب وطن ہے ، جو جرنیل آئین…

Read More

عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

ayesha gulalai

Loading

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، ناز بلوچ کے بعد عائشہ گلالئی نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں ہے، پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہے مگر کسی نے نہ سنی۔ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ہماری مائیں اور بہنیں محفوظ نہیں ،ان کی حرکتیں ٹھیک نہیں،یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسی پارٹی وہ…

Read More

انڈیا میں وزارتِ گائے قائم کرنے پر غور

Loading

انڈیا کے شہر لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بے جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ گائیوں کے لیے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا: ‘اس بارے میں بہت سی سفارشات آ رہی ہیں،اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔’ اس موقعے پر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ جوگی ادتیاناتھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وزارت کیا کام کرے گی۔ انڈیا میں حالیہ دنوں میں گائے کے…

Read More