کورونا، جمہوریت اور پارلیمان .. .. .. (تحریر ، محمد طارق )

Loading

پوری دنیا میں جہاں جمہوری نظام کے تحت حکومتیں چل رہی ہیں -ان ممالک میں کورونا وبا میں بھی پارلیمان متحرک، جہاں حکومت اور اپوزیشن مل کر کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے متحد ہوکر متفقہ پالیسیاں بنا رہی ہیں -یہ ممالک قومی مفادات میں اپنے لوگوں اور صنعتوں کو بڑے بڑے معاشی پیکج دے رہے ہیں – جیسے ناروے کی پارلیمان ( حکومت نے نہیں ) نے کورونا 50 ارب یورو کے پیکج کا فیصلہ کیا – جرمنی ک پارلیمان ( حکومت نے نہیں ) نے 1000 ارب یورو…

Read More

ناروے میں میاں اختر پگاں والا وفات پاگئے، پی پی پی ناروے کا اظہارتعزیت

Loading

اوسلو (نیوز ڈیسک) ناروے کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت میاں محمود اختر پگاں والا اللہ کو پیارے ھو گئے۔  وہ پیپلزپارٹی ناروے کے بانی رکن تھے۔ پی پی پی ناروے کے راھنماوں نے میاں اختر پگاں والا کی وفات پر کا اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گجرات میں ان کے خاندان کی پیپلزپارٹی کے لئے بڑی قربانیاں ھیں۔ مرحوم سماجی اور سیاسی حوالے سے نارویجین پاکستانیوں میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نواز گلیانہ، سینیر نائب صدر علی اصغر شاھد،  نائب صدر یورپ…

Read More

ناروے میں سید ہمایوں شاہ کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، علامہ زوارشاہ نے امامت کرائی

Loading

اوسلو (نیوز ڈیسک) انجمن حسینی ناروے کے سابق صدر و سماجی شخصیت سید ہمایوں ارشد شاہ صاحب کی والدہ محترمہ جو پیر کے روز ناروے میں انتقال کرگئی تھیں، کی نمازجنازہ بدھ کے روز دارالحکومت اوسلو کے مضافاتی علاقے آسکر میں ادا کردی گئی۔ انجمن حسینی ناروے کے امام جمعہ علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ نے نمازجنازہ کی امامت کرائی۔ انجمن حسینی ناروے کے موجودہ صدر راجہ جاویداقبال بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اور مقررہ حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے…

Read More

کرونا ایک بے قابو مگر قابل گرفت وائرس! ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ

Loading

اگرچہ انسان ابتک کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کوئی ویکسین تو تیار نہیں کرسکا اور نہ اس بیماری میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کوئی حتمی دوائی دریافت کرسکا ہے، لیکن پھر بھی انسان مصمم ہے کہ احتیاطی تدابیر سے اس بیماری کو روکے رکھے گا۔ اس وبا نے چاروں طرف سے حملہ کرکے انسانی نظام کو درھم برھم کردیا ہے، بلکہ یوں کہیں کہ اس نے انسانی نظام کافی حد تک منجمد کرکے رکھ دیا ہے۔ لوگ اپنے ہی گھروں مقید ہوکر رہ گئے ہیں۔…

Read More

کورونا وبا نے پاکستانی سویلین اداروں کو ننگا کر دیا! ۔۔ ۔۔ ۔۔ (تحریر ، محمد طارق)

Loading

ڈاکٹر ثانیہ نشتر پاکستانی حکومتی سویلین اداروں کی کمزور استعداد کاری ، ملک میں مکمل اور صیح اعدادوشمار نہ ہونے کی وجہ سے اور کورونا کی وبا غریب پاکستانیوں کی زندگی پر انتہائی منفی اثرات ڈالے گی – جس سے اللہ نہ کرے ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے امکانات ہیں – آج احساس کفالت پروگرام کی چیف ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی حکومت کورونا ریلیف پروگرام کے تحت غریب ، دیہاڑی دار مزدوروں کو کیش رقم دینے کا احوال سنا- کیش رقم دینے کا جو طریقہ کار استعمال کیا…

Read More

کیا کرونا وائرس دنیا کے نظام میں تبدیلی کی ابتداء ہے؟ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ

Loading

اس وقت دنیا میں یہ سوال عام ہے کہ کرونا وائرس کیا ہے، یہ بیماری کس طرح اور کیونکر وجود میں آئی ہے؟ انسانی اذہان میں یہ سوال بھی ابھر رہا ہے کہ کرونا کے بعد کی دنیا کرونا سے پہلے کی دنیا سے کتنی مختلف ہوگی؟ آیا دنیا کا نیا نظام اس بین الاقوامی وبا کی وجہ سے بنیادی سیاسی، سماجی و اقتصادی تبدیلیوں کا حامل ہوگا؟ پچھلے تین چار ہفتوں کے دوران جب سے کرونا وائرس کے عالمی اثرات میں تیزی آئی ہے، کئی ملکوں کے بین الاقوامی…

Read More

کرونا کی قیامت خیزی میں بھی چکربازیاں جاری: ناروے کیلئے پی آئی اے نے اپنی سائیٹ سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں غائب کردیں

Loading

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کرونا وائرس کی قیامت خیز مصیبت میں بھی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) والے اپنی پرانی عاداتوں سے باز نہیں آئے۔ انہی چکربازیوں میں کمپنی کے حکام نے ڈنمارک اور ناروے کے لیے آٹھ اور ۹ اپریل کی خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں آئرلائن کی ویب سائیٹ سے غائب کردیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانے نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرکے پاکستان میں رکے ہوئے ناروے اور ڈنمارک کے شہریوں کو خوشخبری دی تھی کہ پی آئی اے کے تعاون…

Read More

ناروے اور ڈنمارک کے لیے اسلام ٓاباد سے دوخصوصی پروازیں آٹھ اور ۹ اپریل کو روانہ ہوں گی، نارویجن سفارتخانہ کا اعلان

PIA to close flight operations for USA

Loading

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نارویجن سفارتخانے کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے اسلام آباد ائرپورٹ سے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے لیے آٹھ اپریل کو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو کیلئے ۹ اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ سفارتخانے کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے اس بیان کے مطابق، اس سلسلے میں پی آئی اے کی ویب سائیٹ چار اپریل شام چھ بجے سے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں: https://www.piac.com.pk بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ…

Read More

یورپ سے پاکستانیوں کی میتوں کو وطن لانے اور پاکستان میں رکے اوورسیز پاکستانیوں کو یورپ لے جانے کا بندوبست کیا جائے، قمراقبال کے وزیرخارجہ و معاون خصوصی کو خطوط

Loading

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ سمیت مختلف ملکوں سے اوورسیزپاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان لانے اور پاکستان میں پھنسے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے بیوی بچوں کے پاس واپس یورپ لے جانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اوورسیزٹریبون سے بات کرتے ہوئے قمراقبال نے کہا کہ انھوں نے اس سلسلے میں پاکستان کے وزیرامور خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیزپاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کو خطوط لکھے ہیں۔ خطوط میں کہاگیا ہے کہ…

Read More

اوسلو: شیخ طارق کی اپیل پر محسن راجہ کے ’’سامفونس انگاشرتے‘‘ گروپ کی پاکستان میں مزدورطبقہ کیلئے فنڈریزنگ احسن قدم ہے، قمراقبال کی اوورسیز ٹریبون سے گفتگو

Loading

اوسلو (خصوصی رپورٹ) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدور طبقات کی مدد کے لیے شیخ طارق محمود کی اپیل پر فیس بک پیج Samfunnsengasjerte Norsk-Pakistanere کی ٹیم کی طرف سے فنڈریزنگ ایک انتہائی قابل تحسین قدم ہے۔ انہوں نے اوورسیز ٹریبون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ Samfunnsengasjerte norsk-pakistanere کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہت ہی مثبت و فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔ اوسلو، ناروے کے باسی اس نیک…

Read More

عوام سے کرونا سے بچاؤ کی اپیل یا کرونا کی آڑ میں ریاستی جبر .. .. … تحریر: سید سبطین شاہ

Loading

یہ تصویر مقبوضہ کشمیر کی نہیں جہاں ریاست کی سیکورٹی فورس نے وہاں کی مظلوم عوام کو کئی دہائیوں سے یرغمال بنا رکھا ہے بلکہ یہ تصویرکراچی کی ہے جہاں پولیس نے عوام کو لاک ڈاؤن کے دوسرے روز سڑکوں پر مرغا بنا رکھا ہے اور ان سے ناکردہ گناؤوں کی توبہ کروائی جارہی ہے۔ پاکستان کے ایک معتبر روزنامے میں شائع ہونے والی یہ تصویر اور اسی طرح کی کچھ دیگر تصاویر اس بات کی نشاندہی ہے کہ ریاستی پولیس کرونا وائرس کی آڑ میں عوام سے پچھلے کئی…

Read More

بفہ۔مانسہرہ کا مشہور معمر کبابی ’’جمعہ خان‘‘ کباب کے لاجواب ذائقہ کے ساتھ کئی عشروں سے براجماں ہے مانسہرہ سے سید سبطین شاہ کی ڈائری

Loading

بفہ۔مانسہرہ کا مشہور معمر کبابی ’’جمعہ خان‘‘ کباب کے لاجواب ذائقہ کے ساتھ کئی عشروں سے براجماں ہے مانسہرہ سے سید سبطین شاہ کی ڈائری اس معمرکبابی کا نام جمعہ خان ہے اور ان کی عمر اس وقت تقریباً۹۵ سال ہے۔ جمعہ خان کہتے ہیں کہ جب پاکستان بنا تو وہ ۲۲ سال کے تھے۔ چند عشرے قبل مردان سے آکر مانسہرہ شہرسے بیس کلومیٹر دور بفہ کے چھوٹے سے شہر میں آکر آباد ہوئے اور یہاں کباب فروشی کا کام شروع کیا۔ گذشتہ ہفتے ڈاڈر۔مانسہرہ میں بھگرمنگ میں اپنے…

Read More

پاکستان یونین ناروے کے تعاون سے اوورسیزپاکستانیوں کو مفت قانونی مشاورت کے لیے گجرات میں دفترکا افتتاح، تقریب سے قمراقبال اور عظمت فاروق ایڈوکیٹ کا خطاب

Loading

گجرات (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے تعاون سے گجرات میں اوورسیزپاکستانیوں کو مفت قانونی مشاورت دینے و نیز مناسب قانونی معاونت کے لیے گجرات کے ڈسٹرکٹ کورٹس کی حدود میں ساہی لا ایسوسی ایٹس کے زیراہتمام دفتر قائم کردیا گیا ہے۔ دفترکے باقاعدہ افتتاح کے لیے گذشتہ روز پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے بطور مہمان خصوصی دفتر کے آغاز کے لیے فیتا کاٹا۔ تقریب میں قانونی ماہرین، سماجی شخصیات اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔…

Read More

پاکستان میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے ھمہ گیر جدوجہد کی ضرورت ہے، برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان سے ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ کی گفتگو

Loading

اسلام آباد (پ۔ر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد خان نے بتایاکہ پاکستان میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے ایک ھمہ گیر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد خان نے سینئرپاکستانی صحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ یادرہے کہ برگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد خان جو اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام…

Read More

کیا بداخلاقی کے ذریعے ہم پاکستان میں بے حیائی ختم کرسکتے ہیں؟

Loading

تحریر: سید سبطین شاہ کچھ دنوں سے پاکستان کے ایک مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اس وقت ایک نئے محاذ پر ہیں۔ ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہوسکیں۔ اس ویڈیو میں موصوف کے الفاظ یہ تھے، ’’میں ایک نئے محاذ پر لڑنے کے لیے…

Read More