بیرون ملک یوم آزادی تقاریب، سرمائے اور وقت کا ضیاع ؟؟؟

Loading

( تحریر، محمد طارق ) پوری دنیامیں مقیم اورسیز پاکستانی14 اگست کا دن بڑے زور و شور سے مناتے ہیں ، ہر ملک میں جہاں پاکستانی زیادہ تعداد میں مقیم ہیں ، ان ممالک میں ایک ہی دن کئی کئی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ، جس میں پروگرام آرگنائزر اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کرتے ہیں ، ان پروگراموں میں زیادہ تر محمان خصوصی پاکستان سے وزرا ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ہوتے ہیں ، ساتھ ہی کچھ پروگراموں میں پاکستان کی عدلیہ…

Read More

پاکستان یونین ناروے کے پچیس اگست کے پروگرام کی تیاریاں مکمل، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Loading

(اوسلو پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں آزادی پاکستان کے حوالے سے پچیس اگست بروز اتوار منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔  اس سلسلے میں یونین کے مشاورتی بورڈ اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کا ایک مشترکہ اجلاس گذشتہ شام دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوا جسکے دوران اس پروگرام کے ایجنڈے اور اس حوالے سے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔  جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے یہ تقریب مزید اہمیت کی حامل…

Read More

پاکستانی وفاقی وزیر کا دورہ ناروے

Loading

(رپورٹ ، محمد طارق ) ممبران تحریک انصاف ناروے کی دعوت پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری دو روزہ دورہ ناروے مکمل کرکے ڈنمارک کے لیے روانہ ہوگئے ، وفاقی وزیر فواد چوہدری ڈنمارک میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کریں گے – وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دورہ یورپ کا انتظام تحریک انصاف ڈنمارک کے ممبران نے کیا ، فواد چوہدری پہلے مرحلے میں 2 دن کے لیے 10 اگست کو ناروے پہنچے ، اوسلو پہنچنے پر وفاقی وزیر کا استقبال تحریک انصاف ناروے کے…

Read More

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا

Loading

برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام آج 15اگست بروزجمعرات یوم سیاہ کے موقع یورپی ہیڈ کوارٹرز برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارتخانے کے حوالے کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیوختم کرنے، مظالم بند کرنے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیاہے۔ یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے کشمیری ہم وطن ہرسال 15اگست بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً…

Read More

پاکستان یونین ناروے کا کڈنی سنٹر گجرات کیلئے چیئریٹی کنسرٹ پچیس اگست کو اوسلو میں ہوگا، پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم یاسر ہمایوں اور ناروے کی وزیر تحقیق و تعلیم مس نائبو مہمانان خصوصی ہوں گے

Loading

اوسلو(پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کی طرف سے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے دارالحکومت اوسلو میں اس بار ایک شاندار چیئریٹی کنسرٹ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔  یہ تقریب جس کے دوران کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈ ریزنگ کی جائے گی، پچیس اگست (بروز اتوار) کی شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔  کڈنی سنٹر گجرات پورے علاقے میں ایک واحد ادارہ ہے جو لوگوں کی مالی معاونت سے چل رہا ہے اور غریب اور نادار لوگ اس ادارے میں گردوں کی بیماروں سے متعلق اپنا علاج مفت کرواتے ہیں۔ …

Read More

آیتہ اللہ محسنی کی رحلت پر حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارنقوی کا اظہار تعزیت

مرحوم آیتہ اللہ آصف محسنی

Loading

اوسلو (پ۔ر) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارحسین نقوی نے افغانستان کے ممتازسیاسی و مذہبی رہنماء آیتہ اللہ محمد آصف محسنی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاہے کہ آیتہ اللہ آصف محسنی نے نہ صرف علمی میدان میں بہت کام کیا بلکہ سوویت یونین کی جارحیت کے خلاف افغان تحریک میں پیش پیش رہے۔ ان کا شمار تحریک مزاحمت کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ آپ دینی علوم کے حصول کے لئے ۱۲ سال تک نجف اشرف میں رہے۔ آپ نے…

Read More

کشمیرکونسل ای یو برسلز میں بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک احتجاجی کیمپ لگائے گی

Loading

برسلز (پ۔ر) کشمیرکونسل یورپ کل بدھ سے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کل بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک صبح ساڑھے دس سے شام ساڑھے پانچ بجے تک احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں بتایاکہ یہ احتجاج بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرکے اس متنازعہ خطے کو بھارت میں شامل کرنے کے نئی دہلی کے غاصبانہ اقدام اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف کیا جارہاہے۔…

Read More

نورریلیف ناروے کا چیئریٹی پروگرام ہفتہ کو اوسلو میں ہوگا، یونان کے اینکر ساحل جعفری نقابت کریں گے

Loading

اوسلو (پ۔ر) سماجی تنظیم ’’نور ریلیف‘‘ ناروے کا چیئریٹی پروگرام تین اگست بروز ہفتہ شام چار بجے اوسلو کے  علاقے فیوروست کی لائبریری کے ہال میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی نقابت یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی اینکر پرسن ساحل جعفری کریں گے۔ ساحل جعفری جو ایتھنز سے آن لائن ریڈیو ’’وائس آف ورلڈ‘‘ چلا رہے ہیں، یونان میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی بڑے متحرک ہیں اور اب تک کئی پروگراموں کے دوران نقابت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نور ریلیف ناروے کے چیئرمین عامر لطیف بٹ…

Read More

نائجرین عالم دین شیخ ابراہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے، ڈاکٹر زوارحسین نقوی

Loading

اوسلو (پ۔ر) نارویجن پاکستانی مذہبی سکالر حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے نائیجریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ محترمہ کو فوری رہائی کرے۔ واضح رہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیخ زکزکی جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ساڑھے تین سال سے نائیجریا میں قید ہیں، کی جسمانی حالت حالیہ دنوں ایک دورہ پڑنے کی وجہ سے روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔ مسلسل قید اور تشدد کی وجہ…

Read More

اندلس کا سفر – دوسری اور آخری قسط ،

Loading

(14 جولائی تا 24 جولائی ) (تحریر، محمد طارق ) جبرالٹر میں ، اور کشتیاں جلا دی گئیں – ایک دن آرام کرنے کے بعد 19 جولائی 2019 کو اس جگہ پہنچ گئے ، جہاں 1200 سال پہلے مسلمان یورپ اندلس پہنچے تھے ، جہاں پر مسلمانوں کے طرز حکومت سے دنیا میں ایک نئی تہذیب کا آغاز ہوا ، یہ وہ جگہ تھی جہاں مسلمانوں کے مشہور سپہ سالار طارق ا بن زیاد نے اندلس کی زمین پر قدم رکھا اور طارق ابن زیاد نے اپنے فوجیوں کو کہا…

Read More

اندلس کا سفر ، پہلی قسط

Loading

(14 جولائی تا 24 جولائی ) (تحریر ، محمد طارق ) امسال گرمیوں کی چھٹیاں ہونے سے پہلے گھر میں بات چلی کے اس سال کس ملک یا کس علاقے میں گرمیوں کی چھٹیاں گذاری جائیں ، بچوں ، بیگم کی بحث کے بعد قرہ اسپین کے شہر مالاگا کا نکلا ، مالاگا جو اسپین کے صوبے اندلس میں واقع ہے ، اندلس پہنچنے سے پہلے سفر کے لیے کافی تیاری کرنا پڑی، کون سی فلائٹ لینی ہے ، مالاگا میں کہاں رہنا ہے ، کون کون سی تاریخی مقامات…

Read More

پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام کڈنی سنٹر گجرات کے لیے فنڈریزنگ کی تیاریاں جاری، نارویجن پاکستانیوں کا مثبت ردعمل سامنے آرہاہے

Loading

(اوسلوپ۔ر) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کڈنی سنٹر گجرات کے لیے پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام فنڈ ریزنگ پروگرام کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں کا مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ناروے کی پانچ بااثر شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کام کررہی ہے جس میں سید ذکی الحسن شاہ، شیخ طارق محمود، چوہدری زاہد اسلم، حاجی غلام حیدر اور چوہدری شریف گوندل شامل ہیں۔  پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے بتایاکہ کمیٹی کے اراکین بہت…

Read More

پاکستان علمی تحقیق کو فروغ دے کر بہت آگے جاسکتا ہے، علامہ تقی رحیمیان سے گفتگو

Loading

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین علامہ محمد تقی رحیمیان نے کہاہے کہ پاکستان علمی تحقیق کو فروغ دے کر بہت آگے جاسکتاہے۔ یہ بات انھوں نے پاکستانی ریسرچر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ سے گذشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مرکز محبان اہل البیت میں ایک ملاقات میں کہی۔ اس دوران مرکز محبان اہل البیت کے سابق صدر سید حسین موسوی اور سماجی شخصیت حاجی ارشد حسین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ علامہ محمد تقی رحیمیان…

Read More

شہباز شریف کے ’سلیکٹڈ وزیراعظم‘ کہنے پر ایوان میں شور

Loading

مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے تقریر کے دوران ’سلیکٹڈ وزیر اعظم‘ کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں شور مچ گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لفظ ’سلیکٹڈ وزیر اعظم‘ کو حذف کرنے کے اعلان کے باوجود بھی اس کا استعمال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر کی قیمت ایک روپیہ بڑھ جائے تو قومی خزانے پر سو ارب روپے کا بوجھ پڑتاہے، آج ایک رات میں قومی خزانے…

Read More

وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار کا دورہ پرتگال: چوہدری صغیر نے مہمان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا

Loading

لزبن (ضیاءسید سے) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار گذشتہ روز اپنے دورہ یورپ کے دوران پرتگال کے دارلحکومت لزبن پہنچے۔ اس موقع پر ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری صغیر احمد نے مہمان کے اعزز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت قائم مقام سفیر سرفراز احمد گوہر نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد خالد نے سر انجام دئیے جبکہ مولانا سید افتخار گردیزی نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ اس دوران پاکستانی کمیونٹی کے صدر راجہ زاہد اقبال نے…

Read More