سیاسی گدھ قوم کی خوشحالی نوچ رہے ہیں، شہبازشریف

Shehbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام مخالفین کو پہچانیں یہ سیاسی گدھ ہیں جو عوام کی خوشحالی کو نوچ رہے ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین چین کا پاکستان کو تحفہ ہے جس میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے ڈھائی لاکھ  افراد روزانہ سفر کریں گے اور شہریوں کو عزت واحترام کی سفری سہولیات میسر آئیں گی یہ منصوبہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔

  یہ خبر بھی پڑھیے:ایم کیو ایم سے اتحاد مہنگا پڑ گیا،تحریک انصاف میں بڑی بغاوت،شدید تلخ کلامی،اسد عمر پھنس گئے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اورنج لائن ٹرین کو چلنے نہیں دینا چاہتے لاہور کے عوام انہیں پہچانیں یہ لوگ سیاسی گدھ ہیں جو آپ سے خوشحالی کا سفر چھیننا چاہتے ہیں، مخالفین روڑے اٹکاتے رہیں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور منصوبے کے حوالے سے عدالت کی جانب سے جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کیا جائے گا۔

  یہ خبر بھی پڑھیے:دنیا میں 16 ہزار سے زائد ایٹم بموں کی موجودگی!! اگر ان میں سے صرف 100ایٹم بم پھٹ جائیں تو کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ 5 بوگیوں پر مشتمل ائیرکنڈیشنڈ اورنج لائن ٹرین پر ایک وقت میں ایک ہزار افراد ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن کا تک 27 کلومیٹر کا سفر جو ٹریفک کے دباؤ کے باعث ڈھائی گھنٹے میں طے ہوتا ہے وہ اب 45 منٹ میں طے کرسکیں گے  جب کہ روزانہ 27 ٹرینوں پر ڈھائی لاکھ افراد سفر سے مستفید ہوں گے۔

خبر: ایکسپریس




Recommended For You

Leave a Comment