ڈنمارک میں سفیرپاکستان کا وفاقی وزیرسرداریوسف، صدرآزادکشمیر مسعودخان اور کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں عشائیہ

This slideshow requires JavaScript.

کوپن ہیگن

سید تنویرنقوی

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستان کے نئے سفیر سید ذوالفقار گردیزی  نے وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف، صدرآزادکشمیر سردار مسعودخان، حریت رہنما غلام محمد صفی اور پاکستانی کمیونٹی رہنماووں کے اعزاز میں یہاں پاکستان ہاؤس میں عشائیہ دیا۔

اس موقع پر ڈینش پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات اور یورپ سے جو کشمیری رہنما موجود تھے، ان میں تحریک کشمیر ڈنمارک اور تحریک کشمیر  برطانیہ کے عدیل آسی، انصرمنظور حسین، محمد غالب، فھیم کیانی، ڈینش کشمیری کمیونٹی کے رانا ساجد، لبنیٰ الہیٰ اور ڈنمارک کی علاقائی اسمبلی کے رکن سید عباس رضوی اور قاسم نذیر قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ ڈنمارک وزارت خارجہ کے نصراللہ اور اثر قریشی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیے:ڈینش پارلیمنٹ میں کشمیرکانفرنس: بھارت پر بامعنی مذاکرات کے لیے دباو ڈٓالا جائے، صدر مسعودخان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے تمام مھمانوں کو اپنے ممکنہ تعاون یقین دلایا۔ عشائیہ میں شریک ڈینش پاکستانی شخصیات نے بھی سفارتخانے پر اپنے اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر پاکستان ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔

اس کے علاوہ سفیر پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ھوئے کہاکہ  کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور وہ مسئلہ کشمیر پر ڈنمارک کی حکومت سے بھی بات کریں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سردادر یوسف اور صدرآزاد کشمیر مسعود خان نے بھی خطاب کیا۔




Recommended For You

Leave a Comment