ناروے، برگن میں پاکستانی کمیونٹی کا استقبالیہ، سفیرپاکستان رفعت مسعود، علی رضاسید، علی شاہنواز، افضل بٹ اور سبطین شاہ کی شرکت

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (بیورو رپورٹ)
گذشتہ ہفتے ناروے کے شہر برگن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ناروے میں پاکستان کی سفیرمحترمہ رفعت مسعود کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، کشمیرسکینڈے نیوین کونسل ناروے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار علی شاہنواز خان، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد افضل بٹ اور ریسرچر و سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ یہ شخصیات رفتو ایوارڈ کی تقریب کے حوالے سے برگن شہر میں موجود تھیں۔
تقریب کے دوران مہمانوں کا میزبانوں سے تعارف کروایا گیا اور باہم گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر کمیونٹی کی جو شخصیات موجود تھیں، ان میں پاکستان یونین برگن، ناروے کے صدر سجاد یونس، کمیونٹی رہنما میرہارون، امام مسجد مولانا محمد عظیم،  ارشاد احمد تبسم، تنویر شیخ ، محمد نذیر، شہباز تبسم، شعیب خان، زاہد ضرار، تصورحسین، مغیز رانا، محترمہ رخسانہ رشید، محترمہ تحسین عزیز، ڈاکٹر تہمینہ خان اور بشریٰ صابر قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ہلکی پھلکی پذیرائی کی گئی۔ ناروے کا خوبصورت شہر برگن دارالحکومت اوسلو سے پانچ سو کیلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع ہے۔ برگن شہر میں دوتین سو پاکستانی آباد ہیں جو ستر کی دہائی سے ہی اس شہرمیں مقیم ہیں۔ اوسلو سے برگن جانے والا زمینی راستہ متعدد سرنگوں اور جھیلوں اور آبشاروں سے بھرا پڑا ہے۔ 




Recommended For You

Leave a Comment