لاہورفیملی نیٹ ورک ناروے کے سلیم بیگ سبکدوش، محمد ادریس کو نیا صدر منتخب کرلیا گیا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (بیورو رپورٹ)                 عکاسی: شاہ رخ سہیل
ناروے میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے گھرانوں پر مشتمل تنظیم فیملی نیٹ ورک نے اوسلو میں گذشتہ دنوں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جس میں تنظیم کے  صدر سلیم بیگ نے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا اور ان کی جگہ ممتاز شاعر و دانشور محمد ادریس کو تنظیم کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔
تقریب چار حصوں پر مشتمل تھی، ایک حصہ تنظیم نو و دیگرامور، دوسرا تنظیم کے سابق رکن اور دانشور مرحوم احسان شیخ کی یاد میں، تیسرا شاعری اور بقیہ موسیقی کے لیے متخص تھا۔
تنظیم کے سبکدوش ہونے والے صدر سلیم بیگ نے لاہور کی تاریخ اور ناروے میں لاہوریوں کے نیٹ ورک کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ انھوں نے بتایاکہ یہ نیٹ ورک دس سال قبل قائم کیا گیاتھا۔ انھوں نے فخریہ طور پر لاہور کی ثقافت بیان کی لیکن موجود صورتحال بیان کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے اورکہنے لگے کہ آج کا لاہور گرد و غبار سے آلودہ ہوگیا ہے۔ ان حالات میں لوگوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیاہے اور شہرکے نہر و نالوں سے گندے پانی کی بدبو آرہی ہے، ان مسائل کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ سابق رکن اوسلوسٹی کونسل نویدخاور اور فیملی نیٹ ورک کے رکن اظہارالحق نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران مزاحیہ فنکار سلیم شہزاد نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکا سے داد وصول کی۔
تقریب کے دوران ریسرچ سکالر اور سینئر صحافی سید سبطین شاہ، احسان شیخ مرحوم کی اہلیہ محترمہ ریحانہ شیخ اور دیگر افراد نے مرحوم کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
اردو اور پنجابی میں جمشید مسرور، اردو و سرائیکی میں ڈاکٹر سیف الرحمان نے شاعری کی اوران کے علاوہ مینا جی، لیلیٰ خالد اور آفتاب وڑائچ نے بھی اپنے اپنے انداز میں کلام پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر سماجی رہنما قیصر سعید، شاعر ڈاکٹر سید ندیم حسین، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد پرویز، سماجی شخصیت مبارک شاہ، چیف ایڈیٹر گجرات لینک امجد فاروق اور خاتون سماجی رہنما خلعت چوہدری بھی موجود تھیں۔
مختلف ملکوں کی موسیقی بھی تقریب کا حصہ تھی، جس میں غیرملکی پس منظر رکھنے والے فنکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ آخر میں لذیز پاکستانی کھانوں سے شرکا کی تواضع کی گئی۔
 




Recommended For You

Leave a Comment