ناروے: دریچہ اوسلو کے زیراہتمام بین الاقوامی مشاعرہ

This slideshow requires JavaScript.

 ناروے: ادبی تنظیم دریچہ اوسلو کے زیراہتمام بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد

رپورٹ: سید سبطین شاہ    تصاویر بمعہ شکریہ: شاہ رخ سہیل

ناروے کی ادبی تنظیم دریچہ اور سماجی تنظیم فیملی نیٹ ورک کے زیراہتمام گذشتہ روز اوسلو فروست کی لائبریری میں بین الاقوامی مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے میں مقامی شعراء کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی شعراء شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران نظامت کے فرائض دریچہ کے ڈاکٹرسید ندیم حسین اور محمد ادریس لاہوری نے انجام دیئے۔

جو شعراء دیگر ممالک سے اس مشاعرے میں شریک ہوئے، ان میں ضمیر طالب (مانچسٹر)، صدف مرزا (ڈنمارک)، ارشد فاروق (فن لینڈ)، سائیں رحمت علی (سویڈن)، جمیل احسن (سویڈن)، شکیل خان شکو (سویڈن) اور  ظفراقبال اعوان (ڈنمارک) قابل ذکر ہیں۔




ان کے علاوہ مقامی شعراء و ادباء نے بھی اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ مقامی شعراء میں جمشید مسرور، فیصل ہاشمی، خالد تھتھال، رابعہ سیماب روحی، آفتاب وڑائچ، رائے بھٹی، میناجی، فرخ تبسم، فوزیہ ارم، اندرجیت پال، طلعت بٹ، شبانہ اقبال، جان دتہ، صدیق راجہ، اسلم میر، سید ندیم حسین، محمد ادریس لاہوری، نرمل بھرم اچاری اور ڈاکٹر سیف الرحمن شامل تھے۔ تقریب کے دوران مہمانوں کو پھول بھی پیش کئے گئے۔

شاعری سے قبل تقریب کے پہلے حصے کو صحافی اور دانشور مرحوم احسان شیخ مرحوم کی یاد کے لیے مختص کیاگیاتھا۔ اس دوران شیخ احسان کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور مرحوم کو شرکاء نے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مشاعرے کے دوران شعراء نے اپنے لطیف کلام کے ذریعے شرکاء کے احساس ذوق کو گرما کر خوب داد وصول کی۔




Recommended For You

Leave a Comment