معروف پاکستانی کمپیئرشاہ رخ سہیل پاکستان یونین ناروے کی جشن آزادی کی تقریب کی کمپیئرنگ کریں گے

Loading

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی کی تقریب کے دوران میزبانی اور نقابت کے فرائض معروف پاکستانی کمپیئرشاہ رخ سہیل انجام دیں گے۔ ان کی معاونت نارویجن پاکستانی آرٹسٹ انیلا علی کریں گی۔ یہ پروقار اور شاندار تقریب اوسلوکے مضافا ت میں لورنسکگ کے خوبصورت مقام پر ہوگی جس کے مہمانان خصوصی سابق صدر پرویز مشرف اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی ہیں جنھیں یونین کے چیئرمین قمراقبال نے خصوصی طورپر مدعو کیاہے۔اس تقریب میں بڑی…

Read More

پاکستان کاثقافتی وفدعباس فلکی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیا، طائفہ پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شرکت کرے گا

Loading

اوسلو: پاکستان کاثقافتی وفد معروف کمپیئرعباس فلکی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیاہے۔ ثقافتی طائفہ انیس اگست کوناروے میں پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شرکت کرے گا۔ یہ تقریب پاکستان کی آزادی کی ستر سالہ سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیاجارہاہے۔ نا روے پہنچنے پر عباس فلکی نے بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی ثقافت کو یورپ خصوصاً ناروے میں اجاگر کریں۔ وفد میں جنوبی پنجاب کی معروف گلوکارہ نادیہ ہاشمی اور فنکارعلی عباس بھی موجودہیں جو انیس اگست کے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں…

Read More

بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی ناروے پہنچ گئے، اوسلو میں پاکستان یونین نارو ے کے چیئرمین قمراقبال نے استقبال کیا

Loading

اوسلو: ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کے تین روزدورے پر جمعہ کے روز اوسلو پہنچ گئے۔ وہ انیس اگست کو پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ اوسلوپہنچنے پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور ان کے ہمراہ وفد نے بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والے وفد میں عطاانصاری (سینئر صحافی) ، چوہدری اشرف (ڈنمارک)…

Read More

ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ناروے میں فنڈریزنگ: مہم اتوارتک جاری رہے گی

Abdul sattar edhi

Loading

اوسلو: ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈریزنگ مہم کا آغازہوگیاہے۔ یہ چندہ مہم اتوارتک جاری رہے گی۔ مہم ایسے وقت ہورہی ہے جب ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کے تین روزدورے پر جمعہ کے روز اوسلو پہنچ رہے ہیں۔ انہیںیونین کے زیراہتمام پاکستان کی سترسالہ جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعو ت دی گئی ہے۔یہ تقریب انیس اگست کو ناروے میں ہوگی۔ نارویجن پاکستانیوں کا ایک گروپ یہ چندہ مہم رضاکارانہ…

Read More

جنرل مشرف ناروے کے تین روزہ دورے پر اوسلوپہنچ گئے، انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے

General Musharraf arrives Oslo, Norway

Loading

اوسلو:پاکستان کے سابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ناروے کے تین روزہ دورے پر دارالحکومت اوسلو پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے۔اوسلوپہنچنے پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اوریونین کے وفد نے استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں سماجی شخصیات سید ذکی الحسن شاہ،  ڈاکٹرجمیل طلعت، شیخ فواد انور، نوید خاور، ملک پرویز، حاجی اصغردھکڑ، چوہدری افضل دھکڑ، چوہدری منشاء خان،  چوہدری تنویر احمد بھیبلی، ملک ابرارآف بدرمرجان، میاں سہیل ، چوہدری یار احمد، شاہ رخ سہیل ، حاجی اکرم سیکریالی،…

Read More

صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعرجمشید مسرور یورپ کے تین ملکی دورے پر روانہ ہوگئے

Loading

اوسلو: ناروے میں مقیم نامورپاکستانی شاعرو ادیب جمشید مسرورجمعرات کو یورپ کے تین ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وہ اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران مختلف ادبی وثفافتی محافل میں شریک ہوکراپناکلام سنائیں گے۔انہیں ان کے موثر کلام کی وجہ سے آج تک کئی ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی شامل ہے۔ وہ چار زبانوں پنجابی، اردو، نارویجن اور انگریزی میں شاعری کرتے ہیں۔ ان کی پنجابی کی نظم ’’تریک داا بوٹا‘‘ بہت مشہورہے جس میں وہ اپنی خاندان کی مثال دے کر…

Read More

اوسلومیں پاکستانی صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ بیس اگست کو ہوگی

Loading

اوسلو(پ۔ر) پاکستان یونین ناروے یوم آزادی پاکستان پر پاکستان سے ناروے آنے والے اورناروے سمیت یورپ میں مقیم صحافیوں کے لیے دارالحکومت اوسلومیں بیس اگست کو ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے۔میڈیاورکشاپ کے انعقادکے حوالے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی صدارت میں یونین کے مشاورتی بورڈکے ایک اجلاس میں منظوری دی گئی تھی ۔ بورڈ کے اراکین نے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کے انعقاد کی تجویز پر خاصی دلچسپی ظاہرکی اوراسے ایک قابل عمل اور مفید تجویزقراردیا۔یا درہے کہ ہرسال چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے…

Read More

خواجہ ساجد رزاق سکہ کوگرانقدرسماجی خدمات پر ناروے میں ایوارڈ دیاجائے گا

Loading

اوسلو(پ۔ر) پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ کو انسانیت کے لیے گرانقدرخدمات پرناروے کے دارالحکومت اوسلومیں ایک تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈ دیاجائےگا۔ یہ پروقار تقریب پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے انیس اگست کو منعقد ہوگی۔خواجہ ساجد رزاق کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ چوہدری قمراقبال کی قیادت میں قائم پاکستان یونین ناروے کی ایوارڈ کمیٹی نے اجلاس کے دوران کیا۔ سکہ خاندان فیصل آباد میں اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے قدر کی…

Read More

نارویجن گھڑسوار لڑکی کی اوسلومیں یوم پاکستان پر نیزہ بازی میں شرکت: سیلی بوتن نے اوورسیزٹریبون کو خصوصی انٹرویو دیا

Loading

اوسلو سے رپورٹ: سید سبطین شاہ ایک نارویجن گھڑسوار لڑکی نے ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں یوم پاکستان پرتقریبات کے دوران نیزہ بازی میں شرکت کی۔ یہ تقریبات چودہ اگست کے روز نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اور پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے مشترکہ طور پر منائی گئیں۔ یہ بائیس سالہ ’’سیلی بوتن‘‘ گھڑسواری سے متعلق ایک خصوصی کھیل ’’ڈھیگیتوکا‘‘ کی ماہرہیں اور یہ تربیت انھوں نے روس سے حاصل کی ہے۔ وہ پہلی نارویجن خاتون ہیں جنھوں نے یہ خصوصی تربیت حاصل کی۔ دنیا میں مختلف مشاغل ہیں اور…

Read More

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں مظاہرہ: سخت بارش کے باوجود بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے

Loading

برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام منگل پندرہ اگست کو یوم سیاہ کے موقع پربلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ ہوا۔سخت بارش اورخراب موسم کے باوجود بڑی تعدادمیں لوگ مظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرہ صبح ۹ بجے شروع ہوااور دن گیارہ بجے تک جاری رہا۔ یادرہے کہ کشمیرکے دونوں حصوں میں موجود باشندے اور دنیاکے دوسرے خطوں میں رہنے والے ان کے کشمیری ہم وطن ہرسال 15اگست بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔ برسلز کے مظاہرے میں مختلف تنظیموں…

Read More

نارویجن پاکستانیوں کا پاکستان سے مشترکہ اظہاریکجہتی: پہلی دفعہ یوم پاکستان پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا

Loading

رپورٹ: سید سبطین شاہ   ناروے کے دالحکومت اوسلو میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے باوقار اور مشترکہ تقریب ’’اکے برگ‘‘ کے سرسبز میدان میں معنقد ہوئی۔ اس بار یہ پروگرام نارویجن پاکستانی کی مختلف تنظیموں نے چودہ اگست کے دن مل کر ترتیب دیا اور اس سلسلے میں انہیں ۔ ناروے میں پاکستان کے سفارتخانے کا مکمل تعاون حاصل تھا۔ اس سے قبل بھی ناروے میں یوم پاکستان منایاجاتارہاہے لیکن چودہ اگست کے روز سفارتخانے میں پرچم کشائی کے ساتھ اسی دن اوسلو شہر میں مختلف پاکستانی تنظیموں…

Read More

اوورسیزپاکستانی پاکستان کا امیج بہتربنانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں، ناظم الامورشفاعت کلیم کا وارسا میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب

Loading

وارسا نیوزڈیسک پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں وارسا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، سفارت کے عہدیداران، پاکستانی طلباء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کلام اللہ مجید سے شروع ہوئی اور پولینڈ میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور شفاعت کلیم نے پاکستانی پرچم وارسا کی ہواووں میں بلندکیا۔ اس موقع پر انھوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے صدر اوروزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔ ناظم الامور شفاعت کلیم نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم…

Read More

مشرف اور ایدھی کو ناروے میں ایوارڈز: دونوں کو پاکستان یونین ناروے نے اوسلو مدعو کیاہے

Loading

اوسلو(پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک بھرپور تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ پروگرام کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان یونین ناروے کے مرکزی بورڈ کااجلاس گذشتہ رو ز یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی صدارت میں اوسلومیں ہوا۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ تقریب انیس اگست کو دارالحکومت اوسلو کے مضافاتی شہر لورنسکگ میں شام پانچ بجے شروع ہوگی ۔اجلاس میں سیدذکی الحسن شاہ ، ملک پرویز، شیخ فوادانور، منشاء خان نوناوالی، محمد اصغر، میرناصر، چوہدری محمد اکرم سیکریالی، ڈاکٹرجمیل، شاہد منیر ،…

Read More

پاکستان کے حالات جلد ٹھیک ہونے والے نہیں، دوردورتک کوئی مسیحانظرنہیں آتا، راجہ منصوراحمد

Loading

اوسلو(پ۔ر) پاکستان اوورسیز الائنس کے چیئرمین راجہ منصور احمد نے کہاہے کہ اگرچہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک امید پیداہوئی ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور اگر عدالت چاہے تو انصاف فراہم کرسکتی ہے۔ ظاہری طورپر لگتاہے کہ پاکستان میں انصاف میرٹ پر نہیں ہوتا بلکہ جہاں مختلف طاقتوں کے مفاد وابستہ ہوتے ہیں وہاں عدالت بھی بڑے فیصلے کرجاتی ہے۔اگر بعض طاقتور حلقوں کی حمایت نہ ہوتی تو سپریم کورٹ میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ حاکم وقت کے خلاف…

Read More

چودہ اگست کمیٹی ناروے کی طرف سے کینیڈین وزیراعظم کے لیے خصوصی ایوارڈ

Loading

(اوسلو (نیوز ڈیسک نارویجن پاکستانی تنظیم چودہ اگست کمیٹٰی ناروے نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ان کی انسانیت کے لیے خدمات پر خصوصی ایوارڈ دیاہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب گذشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں منعقد ہوئی جس میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ، ناروے میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود، سابق نارویجن وزیراعظم شیل مانگنے بوندویک اور اراکین پارلیمنٹ، سفارتکار اور سوسائٹی کے مختلف طبقات کے نمائندے شریک تھے۔ چودہ اگست کمیٹی کے سربراہ عامرجاوید شیخ کا کہناہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے یوم آزادی کی سترسالہ…

Read More