برما کے مسلمانوں پر مظالم بند کئے جائیں، چوہدری جاویدخان دھنی

Chaudhary Javed Khan Dhun Oslo Norway

Loading

اوسلو: ناروے کی ممتازکاروباری و سماجی شخصیت چوہدری جاوید اقبال خان آف دھنی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم بند کروائے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے برما کے رہنگھیا باشندوں کے قتل عام پر انتہائی افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس ہے کہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوایا جائے، انھیں برمی شہریت کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں۔ عالمی برادری برمی مسلمانوں کو وہاں…

Read More

غیاث کے والدین (نارویجن پاکستانی فٹبالرغیاث کے والدین زاہدبھٹی و نازیہ زاہد) کا انٹرویو

Ghayas Zahid

Loading

نارویجن پاکستانی فٹبالر  غیاث زاہد کے والدین محمد زاہد بھٹی و نازیہ زاہد کا انٹرویو         انٹرویو: سید سبطین شاہ  تعاون: علی اصغرشاہد و صوبیدارمحمدبنارس بائیس سالہ نارویجن پاکستانی فٹ بالر غیاث زاہد چمپیئن لیگ کے میچوں کے دوران قبرص کے فٹ کلب آپول ایف سی کی جانب سے کھیلیں گے۔ بائیس سالہ غیاث نے قبرس کے اس فٹ بال کلب کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کیاہے جس کے تحت وہ اس مشہور ٹیم کی جانب سے یورپین مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ آپول ایف سی…

Read More

آل۔عمران کی کتاب، ’’ناروے: خواب سمندر و خوشبو‘‘ کی تقریب پذیرائی

Loading

اوورسیزٹریبون کی خصوصی رپورٹ ممتاز شاعر وادیب اور لاہور ٹی وی کے اینکر سید آل عمران کی کتاب ’’ناروے: خواب سمندر و خوشبو‘‘ کی تقریب پذیرائی گذشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ کتاب ایک سفر نامے کی صورت میں سید آل عمران کے ناروے کے بارے میں مشاہدات پر مشتمل ہے۔ انھوں نے اس کتاب کے لیے مواد  اس سال مارچ کے مہینے میں اپنے ناروے کے سفر کے دوران جمع کیا۔ انہیں اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے نے اوسلو آنے دعوت دی تھی۔ انھوں نے ناروے میں دس…

Read More

نٓاروے میں مظاہرہ: آن سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیاجائے، مظٓاہرین کا مطالبہ

Loading

رپورٹ: محمد طارق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں متعدد لوگوں کے مظاہرے کے دوران مطالبہ کیاگیاہے کہ آن سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیاجائے۔ برما کے رونگھیا مسلمانوں کے حق میں اور ان کے نسل کشی کے خلاف بدھ کی شام نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ آن سان سوچی کو یہ ایوارڈ ۱۹۹۱ میں ان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد پر دیاگیاتھا۔ مظاہرے کا اہتمام اسلامک کونسل ناروے نے کیا جس میں سینکڑوں لوگ نے شرکت کی۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ آن سان سوچی برما کے…

Read More

ناروے کی اسلامی کونسل کو اختلافات کا سامنا، سرکاری امداد بند ہوسکتی ہے

Loading

 رپورٹ: سید سبطین شاہ  ناروے میں قائم مسلمانوں کے دینی اداروں اور مساجد کی مشترکہ تنظیم ’’اسلامک کونسل ناروے‘‘ کو مختلف مماملات میں سخت اختلافات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کونسل کو ملنے والی سرکاری امداد اور ہلال سرٹیفکیٹ کے بدلے ملنے والی بڑی رقوم بند ہوسکتی ہیں۔ اسلامک کونسل کے تحت ایک نقاب پہننے والی مسلمان خاتون کی بطور کمیونیکیشن آفیسر تقرری بھی کونسل کے اراکین کے مابین اختلافات کی وجہ ہے۔ ۳۲سالہ اس پردہ پوش خاتون لیلہ ھازیک کی خدمات باقاعدہ میرٹ پر اس سال کے شروع…

Read More

تین نارویجن پاکستانی، ایک ایرانی، ایک عراقی اور ایک انڈین نژاد ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے

Loading

اوورسیز ٹریبون  کی خصوصی رپورٹ پاکستانی پس منظر رکھنے والے تین سیاستدان ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایک ایرانی، ایک عراقی اور ایک انڈین نژاد ناروے کی پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ہیں۔ ناروے کے انتخابات کا آخری مرحلہ سوموار گیارہ ستمبر کو مکمل ہوا جس کے نتیجے اسی روز رات گئے آناشروع ہوگئے تھے۔ پاکستانی نژاد تین سیاستدان پہلے بھی پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق مختلف پارٹیوں سے ہے۔ ان میں ناروے کی لیرل پارٹی سے وابستہ پاکستانی نژاد سیاستدان عابد قیوم راجہ…

Read More

حکمران اتحاد کی کامیابی: اپوزیشن لیبرپارٹی شکست سے دوچار

Loading

تحریر: محمد طارق نارویجین قومی اسمبلی انتخابات میں ناروے کی لبیر پارٹی بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے- لیبر پارٹی کی شکست کی وجہ سے بائیں بازو کے بلاک سبز سرخ کو نئی حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے- حالانکہ دائیں بازو کا نیلا کنزرویٹو بلاک صرف 10 سیٹوں سے سادہ اکثریت لے سکا – اس وجہ سے سے موجودہ خاتون وزیراعظم ایرنا سولبرگ اگلے مزید 4 سال کنزرویٹو بلاک کے ساتھ ناروے میں حکومت کرسکتی ہیں- دوسری طرف عیسائی نظریات کی پارٹی کے آر ایف جس نے…

Read More

ہیومن سروسزناروے کی تقریب: متعدد نارویجن اور نارویجن پاکستانیوں نے شرکت کی

Loading

ہیومن سروسزناروے کی تقریب: متعدد نارویجن اور نارویجن پاکستانیوں کی شرکت تنظیم کے چیئرمین چوہدری غلام سرورنے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اوسلو(پ۔ر) ہیومن سروسز ناروے کی جانب سے گذشتہ دنوں انتخابات کے حوالے سے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ نظامت کے فرائض پاک۔ناروے فورم کے صدر اور متحرک سماجی شخصیت چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے انجام دیئے۔ تقریب کے دوران نارویجن سیاسی زعماء…

Read More

ناروے کے انتخابات کا عمل آج مکمل ہوگا ، سخت مقابلے کی توقع ہے…خصوصی رپورٹ

Loading

ناروے کے پارلمانی انتخابات کا عمل آج پیر کو مکمل ہورہاہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ بعض سیاسی جماعتوں نے نارویجن کے علاوہ، کچھ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی پس منظر رکھنے والے امیدوار بھی متعارف کروائے ہیں۔ ناروے کی لیبرپارٹی سے وابستہ سیاستدان اور رکن اوسلوپارلیمنٹ ڈاکٹر مبشر بنارس اور اوسلو کے علاوہ ہالے رود کے پارٹی بورڈ کے رکن چوہدری غلام سرور کہتے ہیں کہ ان کی پارٹی کو امید ہے کہ وہ دیگر پارٹیوں سے مل کر حکومت بنائے گی جبکہ ہورے پارٹی کے…

Read More

عامر خان نے فریال سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

Amir Khan & Faryal Makhdoom

Loading

  لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے اہلیہ سےعلیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان جاری لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، دونوں کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ جاری تھا جہاں عامر اپنی اہلیہ سے تنگ تھے وہیں فریال نے عامر کو برباد کرنے کی کئی بار دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو…

Read More

اسلامک کونسل ناروے ، نظریاتی ، انتظامی ، معاشی بحران کا شکار

Tariq Mehmood Oslo Norway

Loading

(تحریر، محمد طارق ) اسلامک کونسل ناروے جو ساری نارویجین مسلمان تنظیموں اور مساجد کی نمائندہ تنظیم ہے- مسلمانوں کے اندر اپنے روایتی عدم برداشت ، غیر جمہوری رویوں اور واضح مذہبی نظریاتی اختلافات کی وجہ سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ اب اسلامک کونسل ناروے کے پاس آخری موقع ہے کہ کس طرح وہ وزارت ثقافت کے سامنے 14 ستمبر 2017 کی میٹنگ میں اپنا موقف پیش کرتے ہیں – وزرات ثقافت سماجی و مذہبی تنظیموں کو سالانہ ملینز کراون کی امدد دیتی ہے – تاکہ یہ تنظیمیں…

Read More

الیکشن2017 : ناروے کی قومی اسمبلی

Loading

(تحریر محمد طارق) گیارہ ستمبر 2017 کے نارویجین قومی اسمبلی الیکشن کمپین آخری مراحل میں داخل ، کارنر ، جنرل مینٹگز کے ساتھ مساجد ، چرچ، میڈیا پر مباحثے ، سیاسی پارٹیاں ہر فورم پر جاکر اپنا سیاسی ، معاشی، انتظامی ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کر رہی ہیں- ان انتخابات میں ہر پارٹی نے تارکین وطن امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیے ہیں- پاکستانی تارکین وطن جن کی اب تیسری نسل ناروے میں پروان چڑھ رہی ہے ، ان کو نارویجین سیاسی پارٹیاں خصوصی اہمیت دے رہی ہیں- پاکستانیوں کی…

Read More

ووٹ آپ کا جمہوری حق ہے، ضرور استمال کریں، پاکستان یونین ناروے

Pakistan Union Norway

Loading

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے  ترجمان منشاء خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ووٹ عوام کا جمہوری حق ہے اور اسے ضرور استعمال کرناچاہیے۔ ناروے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان میں کہاگیاہے کہ ناروے کے آئین نے ووٹ کے حق کی ضمانت دی ہوئی ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ناروے جیسے ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں ووٹ دینے کا آزادانہ حق ہے۔ ہم اپنی پسندیدہ پارٹی کے حق میں رائے دے سکتے ہیں۔ بیان میں غیرملکی پس منظر رکھنے والے تمام لوگوں سے…

Read More

اوسلو: ہمارے پیغمبر(ص) نے دنیا کو امن و محبت کا درس دیاہے، مفتی زبیر و مولانا نوری کا خطاب

Loading

نارویجن پاکستانی راجہ غالب کے فرزند مرحوم اسامہ حسین کی برسی پر پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اوسلو (پ۔ر) ہمارے پیغمبر (ص) پوری کائنات کے لیے رحمت ہیں۔ وہ ہرمخلوق کے لیے نبی رحمہ ہیں۔ آپ نے دنیا کو امن و محبت کا درس دیا۔ اگرآج لوگ آپ کی تعلیمات پر عمل کریں تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ آج کے مسلمانوں کو فخر ہوناچاہیے کہ وہ حضرت ختمی مرتبت سرورکونین (ص)  کی امت میں سے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناروے میں مقیم عالم دین…

Read More

پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم ہونے دیاجائے، نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت شیخ عظیم اللہ کی اپیل

Loading

شیخ عظیم اللہ  اوسلو (پ۔ر) نارویجن پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے پاکستان کے تمام سیاسی اور غیرسیاسی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھنے اور مستحکم ہونے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہرقسم کے معدنی اور انسانی ذرائع سے مالامال ہے لیکن درست انتظامات اور صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب قمیتی اثاثے ضائع ہورہے ہیں۔…

Read More