افغان صدر کا وزیراعظم شاہدخاقان کو ٹیلی فون

Loading

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نو منتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیک خواہشات پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے خطرہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے بالخصوص افغانستان میں امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے، دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان کا یہ بھی کہنا…

Read More

لاہوردھماکےکی تحقیقات جاری،ٹرک میں 2 من بارود تھا

blast in lahore

Loading

بند روڈ لاہور پر سگیاں پُل کے قریب ٹرک میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ٹرک میں 2 من بارود تھا،ٹرک 2 روز سے پارکنگ اسٹینڈ پر کھڑا تھا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریب واقع تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی جبکہ قریب کھڑی تقریباً 70سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ لاہور میں سگیاں پل کے نزدیک رات پونے نوبجے کے قریب فروٹ سےلدے ٹرک میں خوفناک دھماکا ہوا جس سے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں اور ایک نجی اسکول کی تین منزلہ…

Read More

آزادی ٹرین بہت جلد اسلام آباد سے اپنا سفرشروع کرےگی، پاکستان ریلوے

Loading

اسلام آباد(پ۔ر)آزادی ٹرین کی تیاریاں راولپنڈی کیرج فیکٹری میں جاری ہیں جہاں 100 سے زائد مزدور پاکستان کے ثقافتی ورثہ کے مختلف ماڈلز کو حتمی شکل دینے کا کام کر رہے ہیں ۔اگست کی 12 تاریخ کو پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کی تقریب کے لیے آزادی ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا ۔یہ ٹرین اپنے سفر کا آغاز مارگلہ ریلوے سٹیشن سے کرے گی ۔یہ پاکستان بننے کے آغاز ،ہمارے ماضی اور روشن مستقبل کی عکاسی کرے گی اور اس کے ساتھ ہی ملک کے تمام صوبوں اور…

Read More

صدرآزادکشمیرکی وزیرخارجہ خواجہ آصف سے ملاقات: مقبوضہ کشمیرمیں امورزندگی بہت تلخ ہیں، کشمیر کے لیے کردارادا کریں، مسعودخان

Loading

اسلام آباد (پ۔ر ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت ، حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں، کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سردار مسعود خان نے خواجہ محمد آصف کو وزارت امور خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اورقوی امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے اہم ترین…

Read More

!ناروے میں انتخابات کی تیاریاں زورپر, تارکین وطن سخت گیر جماعتوں کے نشانے پر

Syed Sibtain Shah

Loading

تحریر: سید سبطین شاہ  ناروے کے انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں۔ انتخابی مہم تیزتر ہورہی ہے۔ ناروے میں موجودہ حکومت جو دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ہے، اس کوشش میں ہے کہ دوسری بار بھی اس کااقتداربرقرار رہے۔ستمبر2013ء کے انتخابات کے نتیجے میں دائیں بازو کی جماعتوں ہورے پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی پراگرس (ترقی پسند) نے ملکر حکومت بنائی ۔ ہورے پارٹی کی سربراہ ارنا سولبرگ وزیراعظم بنیں اور پراگرس پارٹی کی رہنماء سیو جانسن کو وزیر خزانہ اور اس پارٹی ایک اور رہنماء…

Read More

تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پرویزخٹک

pervez khattak

Loading

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومتیں بنانا اور گرانا میرا کام رہا ہے، میری حکومت کو کون گرا سکتا ہے؟ ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ ہماری اکثریت مخالفین کی سوچ سے بھی زیادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں نہ صرف صوبے میں بلکہ پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجھے جوڑ توڑ کا ماہر سمجھتے ہیں ۔ پرویز…

Read More

افغانستان: شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ ، 40 افراد قتل

Loading

افغانستان میں شدت پسندوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 40 عام شہریوں کو قتل جبکہ متعدد افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ افغان میڈیا ذرائع کے مطابق ہفتے کو رات گئے شدت پسندوں نے افغانستان کے صوبے سرپُل کے مرزا اولانگ گاؤں میں دھاوا بولا اور 40 افراد کو قتل کر دیا۔ گورنر سرپل محمد ظاہر وحدت نے بتایا کہ زیادہ تر گاؤں والوں کے سرقلم کیے گئے جبکہ بعض کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شدت پسند اپنے ساتھ…

Read More

ناروے میں آزادی پاکستان نئی اصطلاح ’’ہم سب کا پاکستان‘‘کے ساتھ …  تحریر: سید سبطین شاہ

Loading

ناروے میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعودایک خاتون سفارتکار ضرور ہیں لیکن ان کے کاموں سے ہرگز یہ تاثر نہیں ملتاہے کہ وہ کسی مردسفارتکار سے کم ہیں۔ وہ بعض اوقات سفارتی کے ساتھ سماجی امور میں بھی آگے نکلنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ناروے میں وہ جب سے آئی ہیں، نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی سطح پرسماجی کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں۔محترمہ کا اس بار ایک اہم کارنامہ یہ ہے کہ ان کی بدولت چودہ اگست والے دن یوم آزادی پاکستان کی ایک مشترکہ تقریب منعقد ہورہی…

Read More

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

internet service in pakistan

Loading

پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہونے کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز دو دن پہلے اس وقت متاثر ہوئی تھیں جب سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ لائن میں خرابی پیدا ہوئی ۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنسورشیم نے زیر آب انٹرنیٹ لائن کی خرابی دور کردی ہے۔ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق 2018 تک پانچویں انٹرنیٹ کیبل کو یقینی بنایا جائے گا، پانچویں کیبل کی لینڈنگ…

Read More

جنرل مشرف پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر اوسلوآرہے ہیں، چوہدری قمراقبال

Loading

اوسلو(پ۔ر) سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف تین روزہ دورے پر ناروے کے دارالحکومت اوسلوپہنچ رہے ہیں۔یہ با ت پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمراقبال نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ صدر مشرف کو اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی سترسالہ جوبلی کے حوالے سے ایک بڑا اجتماع انیس اگست کوناروے میں منعقد ہوگا۔ جنرل مشرف کے علاوہ پاکستان یونین ناروے نے اس پروگرام میں نامورسماجی رہنماء اور انسانی حقوق کے عالمی شہرت یافتہ علمبردار مرحوم…

Read More

پہاڑ گاوستاتھپن کی داستان اپنی زبان سے

Loading

  (تحریر محمد طارق) گاوستاتھپن  ناروے کے ضلع تھیلے مارک کے پہاڑوں کے درمیان ایک اونچی چوٹی ہے جو سطح سمندر سے1883کی اونچائی پر واقع ہے – اس پہاڑ کے ٹاپ پر گرمیوں میں بھی ٹمپریچر نقطہ انجماد سے گر جاتاہے ، سردیوں میں ٹمپریچر منفی 25 تک ہوتا ہے ، گرمیوں میں مثبت 3 سے 12 مثبت تک رہتا ہے – یہ ایک ایسی چوٹی ہے اگر موسم صاف ہے تو آپ اس چوٹی پر کھڑے ہوکر ناروے کا 1/6  یعنی 15 % زمینی حصہ دیکھ سکتے ہیں – یہ پہاڑ…

Read More

ترکی میں چند روز تحریر: محمد طارق

Loading

ترکی اسلامی دنیا کا وہ ملک ہے جہاں پر بیک وقت 2 ثقافتیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں – ترکی کے کسی بھی ایئرپورٹ میں داخل ہوتے وقت آپ کو اندازہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ اسلامی ملک ہے ؟ترکی کے عام باشندے مغربی طرز زندگی، لباس اپنائے ہوئے ہیں – ترکی کے بازاروں ، کیفیز میں ممنوعہ مشروبات کی فروخت عام ہے ،  غیرملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی ترک باشندے بھی ممنوعہ مشروبات کا استعمال کرتے ہیں – لیکن اسلامی ملک ہونے کے ناطے یہاں  پر مساجد سے 5…

Read More

نارویجن وزیرکی طاہرالقادری سے سینگ پھنسانے کی کوشش، وزیرنے بھیڑکی کھال میں بھیڑیا کہہ دیا

Loading

(اوسلو(نیوز ڈیسک ایک نارویجن وزیرنے بعض مسلمان شخصیات کو بھیڑ کے لباس میں بھیڑیئے کی تشبیہ دی ہے اور اس طرح کے رویئے کو مغربی اقدار کے خلاف قرار دیاہے۔ نارویجن وزیر برائے امیگریشن ’’سلوی لیستھاگ‘‘ جن کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی جماعت ترقی پسند پارٹی سے ہے، نے یہ بات ادارہ منھاج القران ناروے کے زیراہتمام اوسلوکے مضافاتی شہر ساسبرگ میں ایک کانفنرنس کے دوران کہی۔ نارویجن اخبارات کے مطابق، وزیرنے کسی کا نام لیے بغیر کہا، ’’ہمیں مکمل پتہ ہے کہ بھیڑ کے لباس میں کچھ بھیڑیے…

Read More

ناروے میں پناہگزیوں پر سختی: وطن نہ جائیں، اگرکوئی جائے تو کاروائی ہوگی، نارویجن حکومت کا اعلان

Loading

(اوسلو(نیوزڈیسک ناروے کی وزیربرائے امیگریشن و انٹگریشن مس سلوی لیستھاگ نے نارویجن باشندوں سے کہاہے کہ وہ ان افراد کے بارے میں اطلاع دیں جو اپنے ملک میں جان کے خطرے کی وجہ سے ناروے میں پناہگزین بن کرآتے تھے لیکن اب بلاخوف و خطر اپنے ملک جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ ماہرین کا کہناہے کہ ان دنوں ناروے میں انتخابی مہم زور پر ہے اور نارویجن وزیر جن کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی جماعت ترقی پسند پارٹی سے ہے، اس طرح کا بیان دے کر اپنے ووٹرز…

Read More

پشاور، مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

Loading

  پشاور، مالاکنڈ اور گردونواح کے علاقوں میں 5 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 189 کلو میٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ خبر: جنگ

Read More