![]()
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردیا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث رواں ہفتے درخواست پر سماعت نہیں ہوسکتی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔ یاد رہے عدالتی وارننگ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13 جولائی کو بھی توشہ خانہ کیس میں پیش نہیں ہوئے، تاہم ان…
Read More