اوسلو: پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سفیر پاکستان رفعت مسعود

This slideshow requires JavaScript.

رپورٹ: سید سبطین شاہ
ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ بات انھوں نے یہاں اوسلو میں ایک وفد پاکستانی سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں رکن پنجاب اسمبلی رانا محمود الحسن اور مسلم لیگ ن کے رہنما اور سماجی شخصیت رانا بشارت علی خان شامل تھے۔ سفیرپاکستان نے مہمان وفد کے اعزاز میں سفارتخانے میں ایک تقریب منعقد کی اور بعد میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ناروے کی ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنا دائرہ کار بہت وسیع کردیا ہے اور اس کا نیٹ ورک ملک کے طول و عرض میں پھیل گیا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ ٹیلی نار اس وقت موبائل بنکنگ اور دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔ پاکستان میں ٹیلی نار کے پچاس ہزار ملازمین ہیں اور نجی کنٹریکٹرز ان کے علاوہ ہیں۔ موبائل فون کے ساتھ ساتھ کمپنی نے ایزا پیسہ اور نادرا کے ساتھ معاہدے کے ذریعے چائلڈ رجسٹریشن کا کام بھی شروع کردیاہے۔

 لیڈی ہیلتھ ورکرز کے موبائل میں ایپ کے ذریعے بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کی تفصیل نادرا کے رجسٹریشن سسٹم میں چلی جاتی ہے۔ پاکستان میں ٹیلی نار اب چھوٹے قرضے دینے کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے تاکہ لوگوں کو باعزت روزگار مل سکے

اس سے قبل سفارتخانے میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران ایم پی اے رانا محمودالحسن، سفیرپاکستان رفعت مسعود ، مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئرنائب صدر رانا بشارت علی خان اور مسلم لیگ ن ناروے کے سینئرنائب صدر چوہدری رفاقت علی (طاہر)  نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری راجہ ناصر حسین بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران نظامت کے فرائض سفارتخانے کی ہیڈ آف چانسری زیب طیب عباسی نے انجام دیئے۔
ایم اپی اے رانا محمود الحسن جو پنجاب اسملبی کی کمیٹی برائے سیاحت و یوتھ کے رکن بھی ہیں، نے بتایاکہ وہ نارویجن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے آئے ہیں۔ ہم کیج فش فارمنگ اور شپنگ کے حوالے سے ناروے سمیت سکینڈے نیویا کی مہارت اور تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں اور ناروے سمیت سکینڈے نیویا کے ممالک کیج فش فارمنگ اورشپنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ انھوں ںے کہاکہ ان کے وفد نے ناروے میں فش فارمنگ کے بارے میں متعلقہ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور فیری سروس کے حوالے سے بات چیت کے لیے وہ فن لینڈ جائیں گے۔
قبل از ایں، سفیرپاکستان رفعت مسعود نے وفد کا تقریب کے شرکاء سے تعارف کروایا اور یہ بھی بتایا کہ ناروے میں نارویجن پاکستانیوں کی محنت اور دیانتداری کی وجہ سے پاکستان کا  کی بڑا وقار ہے اور پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ انھوں نے بتایاکہ ہم اس وقت پاکستان میں ممکنہ نارویجن سرمایہ کاری کے حوالے سے بہت سے مجوزہ منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
تقریب میں مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، جنرل سیکرٹری منصور عادل، مسلم لیگ ن ناروے کے سینئرنائب صدر چوہدری رفاقت علی (طاہر)، جائنٹ سیکرٹری خالد محمود گجر، سیکرٹری رابطہ شاہد تنویر، پاک۔ناروے فورم کے چوہدری اسماعیل سرور، ہیلتھ اور سوشل نیٹ ورک کے سربراہ چوہدری طیب منیر، سماجی شخصیات نوید خاور، سید طارق شاہ، قمر عباس ٹوانہ  اور سلطان حمزہ اعوان، محترمہ غزالہ نسیم اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی دیگر چیدہ چیدہ خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔
رانا محمودالحسن نے بتایاکہ ناروے کے بعد وہ  فن لینڈ میں بھی متعلقہ کمپنیوں سے شپنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ ہم ناروے سمیت سکینڈے نیویا کے ممالک کے وسیع تجربات سے استفادہ کریں گے  کیونکہ ان ترقی یافتہ ممالک کے تعاون سے پاکستان میں اس شعبے میں جدید بنیادوں پر کام ہوسکتاہے۔

کیج فش فارمنگ کےبارے میں رانا محمود الحسن نے کہاکہ اس کام کے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔
انھوں نے پاکستان میں نارویجن سرمایہ کاری کے حوالے سے سفیرپاکستان محترمہ رفعت مسعود اور ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری راجہ ناصر حسین کے کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر رانا بشارت علی خان نے ناروے میں پاکستان کے سفارتخانے کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہاکہ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی میں سفیرپاکستان کے بارے میں اچھے تاثرات پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ وہ اس وقت برما کے روہنگھیا مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے یورپ میں ایک آگاہی مہم پر کام کررہے ہیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینی مسلمانوں سے بھی گہری ہمدردی کا اظہارکیا۔ تقریب کے دوران سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی اور شرکا نے اپنے خیالات کا اظہاربھی کیا۔
ناروے میں پاکستان کے اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری راجہ ناصر حسین جنہوں نے تقریباً ایک دہائی قبل پاکستان میں نارویجن سرمایہ کاری بشمول ٹیلی نار کو لے جانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، نے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ اس وقت ناروے کی بہت سی سرمایہ کار فرموں کے ساتھ متعدد مجوزہ منصوبوں پر کام ہورہاہے اور ان کوششوں کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
ان کے بقول، ان شعبوں میں بنکنگ، معدنیات، انرجی اور زراعت وغیرہ شامل ہے۔
 
 




Recommended For You

Leave a Comment