ایران کے ایٹمی معاہدہ کے کردار نوبل انعام کی نامزدوں میں سرفہرست ہیں

رپورٹ: سید سبطین شاہ

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے اہم کردار نوبل امن انعام کی زیرغور فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ یہ بات نوبل امن انعام کے مورخ اصلے سوین  نے نارویجن نیوزایجنسی این ٹی بی کو بتائی۔ انھوں نے کہاکہ ایران کا ایٹمی معاہدہ امن، اسلحے کے عدم پھیلاو کی جدوجہد اور لوگوں کے مابین قربت کی کوشش پرمشتمل ہے جو نوبل انعام کی شرائط پر پورا اترتا ہے۔

اس سال تین سو اٹھارہ افراد و تنظیموں کے نام نوبل انعام کے لیے زیرغور ہیں جن میں سے کسی ایک اعلان جمعہ چھ اکتوبر کو کردیا جائے گا۔

نوبل انعام کے مورخ کا کہناہے کہ اس وقت دنیا میں دو ہی بڑے مسائل ہیں، ایک ایٹمی خطرہ ہے اور دوسرا پناہگزین کا مسئلہ ہے۔

ایران کے ایٹمی معاہدے کے کرداروں کو انعام ملنے پر یہ ایوارڈ امریکہ کے سابق وزیرخارجہ جان کیری، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی وزیرخارجہ فدریکا موغرینی کو جائے گا۔ ایران کا معاہدہ دس سال کے مذاکرات کے بعد گذشتہ سال جنوری میں طے پایاتھا۔

نوبل انعام کے دوسرے بڑے امیدوار اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ہائی کمشنر ہیں۔ اقوام متحدہ کا یہ ادارہ اس سے پہلے دوبار ۱۹۹۵۱ اور ۱۹۸۱ میں بھی نوبل انعام لے چکا ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment