دوسری قسط، جمہوریت کیوں ؟ انسانی حقوق کی ضمانت-

( تحریر، محمد طارق ) وہ کونسا عمل ہے جس کے کرنے سے ملک کے عام شہری کا نظام حکومت پر مکمل کنٹرول رہتا ہے ، عام شہری کو ہر قسم کے حقوق حاصل ہوتے ہیں ، یہ ہے طرز حکومت بذریعہ جمہوریت- جمہوری نظام حکومت اور جمہوری آئین کے تحت شہریوں کو —- اپنی مرضی سے زندگی گذرانے کا حق ملتا ہے – آزادی رائے کا حق – آزادی سے مشاورت کا حق- آزادی سے اجتماعی پلیٹ فارم بنانے کا حق- ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے کا حق…

Read More

مخالف جنس سے ہاتھ نہ ملانا جرم ٹھہرا-

Hand Shake

( تحریر، محمد طارق ) آپ اگر ناروے میں رہ رہے رہیں اور اپنے مذہبی عقائد ، مشرقی تہذیب کی وجہ سے مخالف جنس سے ہاتھ نہیں ملانا چاہ رہے تو پھر روز مرہ زندگی میں اکثریتی آبادی سے منفی رویوں کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہیں- نارویجین معاشرے میں کسی بھی جگہ جہاں انسان آپس میں کوئی اجتماعی تعلق رکھتے ہیں ، وہاں پر کسی مرد کا کسی خاتون سے ، کسی خاتون کا مرد سے ہاتھ نہ ملانا جرم قرار دے دیا گیا، مخالف جنس سے ہاتھ نہ…

Read More

جمہوریت کیوں ؟  ظلم ، جبر سے نجات ۔۔۔ پہلی قسط (تحریر، محمد طارق )۔

انسان کرہ ارض پر خطرناک مخلوق ہے ، انسان ایک دوسرے کے لیے کسی بھی وقت پرخطر ہوسکتا ہے؟ انسان چاہے تو وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر دوسرے انسان کو کچل سکتا ہے ، زخمی اور قتل کر سکتا ہے ، اگر ایک انسان یا انسانوں کا ایک قبیلہ دوسرے انسان یا دوسرے قبیلہ سے جسمانی ، معاشی طور پر زیادہ طاقتور ہے تو پہلے والا انسان اور قبیلہ دوسرے انسان اور قبیلے کی آزادی کسی بھی وقت چھین سکتا ہے ، اس کو غلام بنا سکتا ہے ،…

Read More

تیل کی آمدن ، فروغ آمرانہ طرز حکومت ؟؟؟

(تحریر ، محمد طارق ) دنیا میں تیل، گیس پیدا کرنے والے زیادہ تر ممالک میں آمرانہ نظام حکومت اور انتہا درجے کی کرپشن ، صرف چند ایسے ممالک ہیں جو تیل ، گیس کے بڑے ذخائر بھی رکھتے ہیں اور اپنے شہریوں کو ہر قسم کی آزادی دینے کے ساتھ ساتھ زندگی کی ہر سہولت ان کو احسن طریقے سے بہم پہنچا رہے ہیں – دنیا کی بڑی بڑی علم گاہوں میں معاشیات ، سماجیات، شماریات پر تحقیق کرنے والے دانشوروں کے مطابق قدرتی وسائل سے آمدن حاصل کرنے…

Read More

آہ ایڈوکیٹ سید فیاض شاہ صاحب ۔ ہمارے گاوں کے واحد وکیل ہم سے روٹھ گئے ۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ

جناب سید فیاض حسین شاہ ایڈوکیٹ جو کافی عرصہ مانسہرہ شہر میں وکالت کرتے رہے، گذشتہ دنوں عارضہ سرطان کی وجہ سے مختصر علالت کے بعد دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے۔ انھوں نے انتہائی سخت حالات میں گاوں میں تعلیم حاصل کی۔ گاوں میں اس زمانے میں صرف ایک پرائمری سکول تھا۔ کوئی مڈل اور ہائی سکول نہیں تھا۔ انھوں نے گاوں میں ابتدائی تعلیم کے بعد ایک دور دراز علاقے کے ہائی سکول میں داخلہ لیا جہاں وہ روزانہ کئی کلومیٹرپیدل جاکر تعلیم حاصل کرتے رہے۔ اس زمانے…

Read More

پوکھت کا سفر – (تحریر ،محمد طارق )۔

اس سال نارویجین پریمیئر کرکٹ لیگ جیتنے کے بعد سنسن کرکٹ کلب کی انتظامیہ نے پرانے اور سنیئر کھلاڑیوں کے ساتھ غیرملکی ٹور کا پروگرام بنایا، کیونکہ پچھلے چند سالوں سے کلب کے پرانے کھلاڑی مل کر ہر سال اکٹھے ایک بیرون ملک کا دورہ کرتے ہیں ، امسال بیرون ملک سفر جانےکا پروگرام پوکھت کا بنا ، اس سفر کی چند جھلکیاں پیش خدمت ہیں – پوکھت جنوب مشرقی ایشیا کے ملک تھائی لینڈ کا جزیرہ ہے جس کی آبادی 4 لاکھ نفوس پر مشتمل ، پوکھت جزیرہ تھائی…

Read More

بہتر معیار زندگی ، حقیقی جمہوری نظام سے — (تحریر ، محمد طارق، ناروے)۔

ناروے کنزرویٹو مخلوط اتحاد کی حکومت نومبر 2018 کے پہلے ہفتے میں کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے ؟؟ موجودہ وزیراعظم ناروے ارینا سول برگ کی وزارت اعظمی کا عہدہ برقرار رہنے کا سارا دارومدار کنزرویٹو مخلوط اتحاد کی اہم اتحادی پارٹی کرسچین پیپلزپارٹی کی اندورن خانہ جاری نظریاتی بحث پر ووٹنگ کے نتائج پر منحصر ہے ، کہ کرسچین پارٹی کی انٹراپارٹی ووٹنگ میں کونسا گروپ زیادہ ووٹ لیتا ہے ، یہ ووٹنگ 2 نومبر 2018 کو کرسچین پارٹی کی قومی لیول کے مجلس عاملہ کے دوران ہوگی…

Read More

پولیس اور فرقہ پرستوں کا فورٹ عباس میں مجلس عزاء پر مشترکہ حملہ ۔ تحریر: سائیں رحمت علی

Sain Rehmat Ali سترہ اکتوبر کو ایک دوست نے اطلاع دی کہ فورٹ عباس میں پولیس نے فرقہ پرستوں کے ساتھ ملکر مجلس عزا پہ حملہ کر دیا۔ مردانہ پنڈال میں گھس کر ممبر پہ بیٹھے ذاکر امام حسین ؑ کو پیٹا گیا اور اسے گھسیٹ کر ممبر سے نیچے اتارا گیا۔ جب حاضرین ذاکر کی امداد کے لئے آگے بڑھے تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا اور ساتھ ساتھ مزید نفری کے لئے کال کر دی۔ نفری کے پنہچتے ہی پولیس فورس اور علاقہ کے فرقہ پرستوں نے…

Read More

شبیر کے حبدار کو قیدی نہ بناو ۔۔۔ تحریر: سائیں رحمت علی

 فیصل رضا عابدی 2 ہفتے سے مقید ہیں۔ ان کو توہین عدالت کے تحت گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا گیا ہے۔ عدالت کا احترام ہر شھری پہ واجب۔ در حقیقت یہ احترام عدالت نہیں بلکہ ملک کے قانون کا احترام ہوتا ہے جو ہر شھری کو عدالت ، بحیثیت ادرہ، کے احترام کا پابند کرتا ہے۔ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کا اگر سطحی مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ عوام نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے مگر عدالت نے عوام کے اعتماد کو پہ…

Read More

حقیقی جمہوریت اور ترقی ساتھ ساتھ — تحریر: محمد طارق

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے درمیان جب بھی کسی قسم کا تقابلی جائزہ لیا جاتا ہے تو اس میں زیادہ دفعہ ناروے پوائنٹ سکورنگ میں پہلے نمبر آتا ہے، یہ تقابلی جائزہ چاہے ملکوں کے درمیان— تعلیم نظام کے بارے میں ہو صحت کی سہولیات کے بارے میں ہو، ہر شہری کے لیے برابری کا قانون ہو، انسانی حقوق کی بات ہو، معاشی استحکام ہو، معاشی مساوات ہو، ملکی ذخائر کی آمدن کی تقسیم ہو، ناروے کا شماریاتی انڈکس عام طور پر پر پہلے نمبر پر ہوتا ہے ،…

Read More

امام حسینؑ اور حسینیت ۔۔ تحریر: سائیں رحمت علی

ماہ محرم ہر سال ہی آتا ہے اور اپنے ساتھ اہلیبیت رسول اکرم کے ساتھ ہونے والے مظالم کی وہ ہی داستان، مگر نئے انداز میں، سنا کے گذر جاتا ہے۔ پوری دنیا میں عالم اسلام کے تمام مکاتب فکر اپنے اپنے انداز میں یہ دن مناتے ہیں۔ اب صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی عاشورہ محرم انتہائ عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہمارے علمائے کرام مجالس فرزند رسول میں مختلف نقظہ نظر سے کربلا میں ہونے والے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مجالس نواسہ…

Read More

نون کہانی

Nawaz Sharif in Crowd

سہیل وڑائچ فرانز کافکا نے Kپر لکھا تو امر ہو گیا اور ہمارے پنجابی والے فخر زمان نے Zلکھا تو ان کی پنجابی کتابیں مشرقی پنجاب میں پڑھائی جانے لگیں جبکہ یہ نون کہانی لکھنے والے کے لئے کافکا اور فخر زمان کا درجہ پانا تو مشکل ہے البتہ ملامتی ہونے کے سبب فقیر پرتقصیر پر الزامات ضرور لگیں گے، گالیاں تو پڑیں گی، لفافہ اور بکے ہوئے کے خطابات تو ملیں گے (آخر کسی نہ کسی آنکھ میں تو کھٹکوں گا)۔ Kکہانی ہو یا Zکہانی یا پھر نون کہانی،…

Read More

نارویجن پاکستانی قذافی کے دل پر کیا گزری ہوگی؟.. … …تحریر: سید سبطین شاہ

پچھلے ہفتے پاکستان کے شہر گجرات میں  ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا چرچا ناروے میں بہت ہوا۔ خصوصاً صحافتی حلقوں کو اس بات پر بڑی پریشانی ہوئی اور پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے منفی تاثر ناروے کی خبروں کی زینت بنا۔ کہانی کچھ یوں کہ ناروے کے صحافی قذافی زمان جن کا پس منظر پاکستان ہے، ان دنوں اپنے والدین کے ہمراہ نجی مصروفیات کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے تھے۔ اسی اثناء میں سابق وزیراعظم نوازشریف جن کے خلاف حال ہی  میں عدالت نے…

Read More

سانحہ مستونگ انسانیت سوزبھی، سبق آموز بھی…… تحریر: سید سبطین شاہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعہ کے روز ایک انتہائی دردناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں قیمتی انسانوں جانوں کا ضیاع ہوا۔ یہ واقعہ ملک کی قومی سلامتی کے اداروں کے لیے بھی لمحہ فکریہ اور بخصوص پاکستان کے ہمدردوں کے لیے سبق آموز بھی ہے۔ یہ واقعہ سبق آموز کیوں ہے، ذیل کی سطور میں تذکرہ کیا جائے گا۔ یہ وحشیانہ حملہ مستونگ سے بیس کلومیٹر دور شاہراہ کوئٹہ۔تافتان پر درینگڑھ کے مقام پر ایک انتخابی جلسے کے دوران پیش آیا۔ اس خودکش حملے میں ایک سو…

Read More

ممکنہ خفیہ ڈیل: نوازشریف اور ن لیگ کا مستقبل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تحریر: سید سبطین شاہ

پاکستان کے معصوم لوگوں کو اس خوش فہمی میں مبتلا کیا جارہاہے کہ ملک کا چیف جسٹس اور دوسرے جج صاحبان ان کے مفاد میں کام کررہے ہیں اور آئندہ آنے والے وقت میں ملک میں ان ججوں کی بدولت ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ یہ صرف بناوٹی باتیں ہیں۔ حقیقت میں ایسا ہرگز نہیں کیونکہ یہ جج ایک دم آکر نازل نہیں ہوئے بلکہ ایک لمبے عرصے سے کام کررہے ہیں اور اب انھوں نے فیصلے اس لئے نوازشریف اور ان کے قریبی افراد کے خلاف کئے، کیونکہ…

Read More