خواجہ ساجد رزاق سکہ کوگرانقدرسماجی خدمات پر ناروے میں خصوصی ایوارڈ دیاگیا

Loading

اوسلو: پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ کو انسانیت کے لیے گرانقدرخدمات پرناروے کے دارالحکومت اوسلومیں ایک تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈ دیاگیا۔ یہ پروقار تقریب پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفتہ انیس اگست کو منعقد ہوئی۔ خواجہ ساجد رزاق کو ایوارڈ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے پیش کیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔ واضح رہے کہ سکہ خاندان فیصل آباد میں اپنی سماجی خدمات کے حوالے…

Read More

ناروے میں مشرف ، بلقیس ایدھی ، فیصل ایدھی کی جشن آزادی پاکستان میں شرکت، پاکستان یونین ناروے نے تقریب کا اہتمام کیا

Loading

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اوسلوکے مضافات می ایک خوبصورت شہر لورنسکگ میں گذشتہ شام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہواجس کی سعادت قاری اسد محمودنے حاصل کی۔ تقریب کے میزبا ن اور پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے مہمانوں کاخیرمقدم کیااور تقریب کے مہمانان خصوصی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، ایدھی فاؤنڈیشن کی بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی اور نارویجن مہمانوں کا…

Read More

نظام کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، بلاول

bilawal bhutto

Loading

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کےبنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں،ہم میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے،ن لیگ نے ہمارے دور حکومت میں میثاق جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا۔ کاغان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، انہیں ضرور آنا چاہیے،عمران خان کےقول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت…

Read More

احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،طاہر القادری

tahir ul qadri

Loading

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں،ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں عوامی تحریک خواتین ونگ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، نا اہل شخص اور حواری ملکی سلامتی کے اداروں کےخلاف اکٹھے ہو گئے ہیں،حکمرانوں کی سوچ آج بھی بد نیتی پر مبنی ہے،جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا انتظارہے، ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹو نے ماڈل ٹاؤن میں…

Read More

لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی طلب

nawaz shareef

Loading

نیب نے لندن فلیٹس کی انکوائری کےلیے شریف فیملی کو طلب کرلیا۔نیب لاہور نے گزشتہ روز شریف فیملی کونوٹس بھیجے تھے۔ نیب نے مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم انکوائری کےلیے لاہور پہنچ گئی ہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف، حسین نواز، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوبلالیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کو 2 روز پہلے بھی نیب لاہور نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم کوئی بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔ ذرائع…

Read More

ڈی آئی خان: جے یوآئی (ف) کے عطااللہ شاہ فائرنگ سے جاں بحق

Loading

ڈی آئی خان میں نا معلوم افراد کی فا ئر نگ سے جے یوآئی (ف) کے مقامی رہنما عطا اللہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عطااللہ شاہ کو بنوں اڈا کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ کارروائی کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ خبر: جنگ

Read More

ڈاکٹر روتھ فاؤ کاآخری سفر

Loading

پاکستان میں جذام کےخاتمے کےلیے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کی جا رہی ہے۔تینوں مسلح افواج کےدستے آخری رسومات میں شریک ہیں۔ آخری رسومات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،  ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی، سعید غنی و دیگر  بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں موجود افراد  نے کھڑے ہوکر ڈاکٹررتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔ڈاکٹر فاؤ کی…

Read More

ناروے میں ہفتے کے روز پاکستان کی تاریخ اور عبدالستارایدھی کی زندگی پر دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی

Loading

اوسلو:ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے مضافات میں لورنسکگ کے خوبصورت علاقے میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کی تاریخ اور پاکستان کے معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار کی زندگی پر دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ تقریب کا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے انیس اگست کویوم پاکستان کے حوالے سے کیاہے۔ پاکستان کی تاریخ کے بارے میں فلم پاکستان کے معروف کمپیئراور ثقافتی شخصیت عباس فلکی نے تیارکی ہے۔فلم میں بتایاگیاہے کہ کس طرح پاکستان قائم ہوا۔ قائداعظم محمد علی جنا ح کی قیادت میں تحریک پاکستان کس طرح کامیاب ہوئی اور…

Read More

معروف پاکستانی کمپیئرشاہ رخ سہیل پاکستان یونین ناروے کی جشن آزادی کی تقریب کی کمپیئرنگ کریں گے

Loading

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی کی تقریب کے دوران میزبانی اور نقابت کے فرائض معروف پاکستانی کمپیئرشاہ رخ سہیل انجام دیں گے۔ ان کی معاونت نارویجن پاکستانی آرٹسٹ انیلا علی کریں گی۔ یہ پروقار اور شاندار تقریب اوسلوکے مضافا ت میں لورنسکگ کے خوبصورت مقام پر ہوگی جس کے مہمانان خصوصی سابق صدر پرویز مشرف اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی ہیں جنھیں یونین کے چیئرمین قمراقبال نے خصوصی طورپر مدعو کیاہے۔اس تقریب میں بڑی…

Read More

پاکستان کاثقافتی وفدعباس فلکی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیا، طائفہ پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شرکت کرے گا

Loading

اوسلو: پاکستان کاثقافتی وفد معروف کمپیئرعباس فلکی کی قیادت میں ناروے پہنچ گیاہے۔ ثقافتی طائفہ انیس اگست کوناروے میں پاکستان یونین ناروے کے پروگرام میں شرکت کرے گا۔ یہ تقریب پاکستان کی آزادی کی ستر سالہ سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیاجارہاہے۔ نا روے پہنچنے پر عباس فلکی نے بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی ثقافت کو یورپ خصوصاً ناروے میں اجاگر کریں۔ وفد میں جنوبی پنجاب کی معروف گلوکارہ نادیہ ہاشمی اور فنکارعلی عباس بھی موجودہیں جو انیس اگست کے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں…

Read More

بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی ناروے پہنچ گئے، اوسلو میں پاکستان یونین نارو ے کے چیئرمین قمراقبال نے استقبال کیا

Loading

اوسلو: ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کے تین روزدورے پر جمعہ کے روز اوسلو پہنچ گئے۔ وہ انیس اگست کو پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ اوسلوپہنچنے پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اور ان کے ہمراہ وفد نے بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والے وفد میں عطاانصاری (سینئر صحافی) ، چوہدری اشرف (ڈنمارک)…

Read More

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

nawaz shareef

Loading

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشیدشیخ نے مقامی وکیل رانا شاہد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور روانگی پر ریلی کے دوران عدلیہ مخالف تقاریر کیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز…

Read More

ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ناروے میں فنڈریزنگ: مہم اتوارتک جاری رہے گی

Abdul sattar edhi

Loading

اوسلو: ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈریزنگ مہم کا آغازہوگیاہے۔ یہ چندہ مہم اتوارتک جاری رہے گی۔ مہم ایسے وقت ہورہی ہے جب ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کے تین روزدورے پر جمعہ کے روز اوسلو پہنچ رہے ہیں۔ انہیںیونین کے زیراہتمام پاکستان کی سترسالہ جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعو ت دی گئی ہے۔یہ تقریب انیس اگست کو ناروے میں ہوگی۔ نارویجن پاکستانیوں کا ایک گروپ یہ چندہ مہم رضاکارانہ…

Read More

جنرل مشرف ناروے کے تین روزہ دورے پر اوسلوپہنچ گئے، انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے

General Musharraf arrives Oslo, Norway

Loading

اوسلو:پاکستان کے سابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ناروے کے تین روزہ دورے پر دارالحکومت اوسلو پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے۔اوسلوپہنچنے پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اوریونین کے وفد نے استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں سماجی شخصیات سید ذکی الحسن شاہ،  ڈاکٹرجمیل طلعت، شیخ فواد انور، نوید خاور، ملک پرویز، حاجی اصغردھکڑ، چوہدری افضل دھکڑ، چوہدری منشاء خان،  چوہدری تنویر احمد بھیبلی، ملک ابرارآف بدرمرجان، میاں سہیل ، چوہدری یار احمد، شاہ رخ سہیل ، حاجی اکرم سیکریالی،…

Read More

میاں صاحب کا ساتھ نہیں دیا تھا، جمہوریت بچائی تھی: آصف زرداری

zardari

Loading

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میری دوستی جمہوریت کےساتھ تھی میاں صاحب کےساتھ نہیں، ہم نے پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دیا تھا، جمہوریت بچائی تھی۔ لاہور میں اپنے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل بھی جمہوریت کے ساتھ تھے، آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ، جمہوریت کےساتھ ہیں، جمہوریت کوپروان چڑھتادیکھناچاہتےہیں،جمہوریت…

Read More