مردم شماری نتائج مسترد، متحدہ پاکستان کا احتجاجی ریلی کا اعلان

Farooq Sattar

Loading

ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری 2017ء کو مسترد کردیا اور 72 گھنٹوں میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی بی کالونی فٹبال گرائونڈ میں جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھاکر یہاں کی رہنے والی تمام قومیتوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مردم شماری کو اس لئے مسترد کرتے ہیں کہ شہر کی آبادی 1کروڑ 60 لاکھ دکھائی گئی ہے جبکہ کراچی میں 3کروڑ کے قریب…

Read More

افغان طالبان امریکا اور افغانستان کا مسئلہ ہیں،وزیر خارجہ

khawaja asif

Loading

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ،ان کاکہناتھاکہ امریکا نےکئی بار پاکستان کو استعمال کیا اور مصیبت ہمارے گلے میں ڈال کر چھوڑ چکا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے بیان پر ردعمل میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکا افغانستان میں 16 سالہ ناکامیوں کی ذمے داری پاکستان پر نہ ڈالے، افغانستان کا 40 فیصد حصہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ افغان طالبان…

Read More

جبری شادی پر اوسلو میں مباحثہ: شرکاء نے منفی پروپگنڈے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

Loading

اوسلو (بیورورپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک مباحثے کے مقررین نے جبری شادی کے حوالے سے بعض حلقوں کی طرف سے مفنی پروپگنڈے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقررین نے یہ بھی کہاکہ جبر کی شادی اسلامی قوانین اور انسانی حقوق  کے منافی ہے۔   اس اہم معاشرتی موضوع پر مباحثے کا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے کیا۔ مقررین نے جبری شادی کو ارینج میرج یا طے شدہ شادی کے بالکل مختلف قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال مباحثے کے…

Read More

ناروے میں پاکستانی مصنوعات متعارف کروانا خوش آئند بات ہے، چوہدری قمراقبال کا تقریب سے خطاب

Loading

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ ناروے میں پاکستانی مصنوعات متعارف کروانا ایک خوش آئندہ بات ہے۔ وہ یہاں نارویجن دارالحکومت اوسلومیں ایک تقریب سے خطاب کررہےتھے جس میں چمبرآف گجرات کے اراکین کا ایک وفد اور متعدد نارویجن پاکستانی شخصیات بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر گجرات شہر کے میئرحاجی ناصر اور گجرات کی ممتاز کاروباری شخصیت اور انجمن مریضاں شہید عزیز بھٹی ہسپتال کے صدرمیاں اعجازبھی موجود تھے۔ چوہدری قمراقبال نے گجرات کے میئر حاجی ناصر، کاروباری و سماجی شخصیت میاں اعجاز و…

Read More

جے آئی ٹی بننےسے قوم کو 14 ارب روپے کا نقصان ہوا، احسن اقبال

ahsan iqbal

Loading

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک پاکستانی قوم کو 14 ارب روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کا حساب بھی لیا جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے آگ سے متاثر ہونے والے اسلام آباد کے سستا بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ہنستے بستے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، ڈان لیکس ماضی کا حصہ بن چکا اب اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔ احسن…

Read More

پاناما پیپرز کا مقصد سیاسی بحران پیدا کرنا ہے ،نواز شریف

nawaz shareef

Loading

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کا مقصد سیاسی بحران پیدا کرنا ہے،جمہوریت اور عوام کا مقدمہ بڑی عدالت میں لڑرہاہوں۔ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وکلا ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں،عدلیہ کی آزادی کے لیے وکلا نے جاندار تحریک چلائی اورسختیاں برداشت کیں۔ انہو ں نے کہا کہ وکلا پر آج بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، وکلا آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔…

Read More

اے پی سی بائیکاٹ کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Loading

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ تمام سیاسی جماعتوں کے اے پی سی کے بائیکاٹ کے پیچھے کوئی بات ضرور ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے 22 اگست کے واقعے کی مذمت کی اور علیحدگی بھی اختیار کی ،جب کہ اچھے مقصد کے لیے اے پی سی بلائی تھی لیکن ڈھائی بجے کانفرنس تھی اور 12 بجے ہمیں ٹی وی سے بائیکاٹ کا علم ہوا۔ فاروق ستار نے کہا…

Read More

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گا

Shahid Khaqan Abbasi

Loading

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو صبح ساڑھے 10 بجے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر ممبران شرکت کریں گے۔  اجلاس کا  11 نکا تی ایجنڈا جا ری کر د یا گیا ہےجبکہ2 مئی کے اجلاس کے فیصلوں  پر عمل درآ مد کا جائزہ لیا جا ئے گا جن میں کچھی کینال میں کرپشن کی انکو ائری ، 18 ویں ترمیم کے بعد ہا ئر ایجوکیشن کے معاملات،ایل این جی کی درآ مد ، چھٹی مردم شماری اور قو می…

Read More

حسن، حسین اور مریم نواز نے پاناما کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

Loading

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز نے پاناما کیس کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نوازشریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا جب کہ عدالتی فیصلے میں شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا گیا۔ میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار پہلے ہی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر کرچکے ہیں۔ جیونیوز کے مطابق حسن، حسین اور مریم نوازسمیت کیپٹن (ر) صفدر…

Read More

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

donald trump

Loading

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری نئی پالیسی میں افغانستان اور پاکستان خاص…

Read More

ناروے جنت ہے، ناروے آکر خوشی ہوئی ہے، بلقیس ایدھی کی اوسلو سے واپسی پر گفتگو

Loading

(اوسلو(خصوصی رپورٹ  پاکستان میں انسانیت کے عظیم علمبردار مرحوم عبدالستارایدھی کی زوجہ بیگم بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی ناروے میں تین دن قیام کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔ لندن سے بلقیس ایدھی امریکہ روانہ ہوجائیں گی اور فیصل ایدھی پاکستان واپس چلے جائیں گے۔ ائرپورٹ پر انہیں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، یونین کے اراکین چوہدری محمد اشرف (ڈنمارک)، حاجی اصغردھکڑ، ناصر میر اور سینئرنارویجن پاکستانی صحافی عطاء انصاری نے رخصت کیا۔ انہیں پاکستان یونین ناروے نے جشن آزادی پاکستان کی سترسالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت…

Read More

اوسلو میں پاکستان یونین ناروے نے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کا انعقادکیا، نارویجن پاکستانی اور پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی

media workshop by pakistan union norway

Loading

اوسلو: ناروے میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور صحافت سے وابستہ پاکستان سے ناروے کے دورے پر آنے والے افراد کے لیے اوسلو میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ورکشاپ کا اہتمام چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں قائم غیرسرکاری سماجی تنظیم پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم پر کیاگیا۔ورکشاپ کے لیے کوآرڈی نیٹرکے فرائض سینئرصحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ نے انجام دیئے۔ورکشاپ کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی سید احمد نظامی نے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیاکا موازنہ پیش کیااور نئے رحجانات میں میڈیاکو درپیش…

Read More

اوسلومیں مشرف کے لیکچرکے دوران ہنگامہ آرائی سے پاکستان یونین ناروے کا کوئی تعلق نہیں، یونین ترجمان کا تردیدی بیان

Loading

اوسلو: پاکستان یونین ناروے کے ا یک ترجمان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی یونین کی طرف سے تقریب کے دوران کوئی ہنگامہ ہوا یا بدمزگی ہوئی یا سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کوئی بات ہوئی۔پاکستان کے بعض اخبارات میں شائع ہونی والی خبرپر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے ایک بیان میں تصحیح کی کہ یہ خبر قطعاً غلط ہے کہ جس سیمینار میں ہنگامہ یا بدمزگی ہوئی اس کا اہتمام پاکستان یونین ناروے نے نوبل پیس سنٹراوسلومیں کیایا اس سیمینار کا…

Read More

اسحاق ڈار کی پاناما کیس کےفیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست

ishaq dar

Loading

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جب کہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی…

Read More

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کا ہنگامہ، پولیس کی شیلنگ

lawyers attacked on lahore high court

Loading

  لاہورہائیکورٹ فل بینچ کےتوہیں عدالت کےمرتکب وکیل شیر زمان قریشی کو گرفتار کرنے کےحکم پروکلا بپھرگئےاوراحتجاج کرتے ہوئے عدالت کا ایک گیٹ توڑ دیا،وکلانےہائیکورٹ کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا،پولیس کو وکلا کو منتشر کرنےکیلئےآنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن استعمال کرنا پڑی ،وکلاء کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ لاہور میں احتجاج کرنے والے وکیلوں نے مال روڈ پر ججز گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا، مظاہرین ججز گیٹ کے سامنے قالین بچھا کر بیٹھ گئے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ…

Read More