تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کی صلح کرادی ہے ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ معاملہ بات چیت سے نمٹا دیا گیا ہے،دونوں فریقین اب مقدمہ نہیں کریں گے ۔ علی قاسم گیلانی نے صلح کے حوالے سے کہا کہ فواد چوہدری کے رابطے اور یقین دہانی کے بعد اب ہم مقدمہ نہیں کروارہے ہیں۔ خبر: جنگ
Read More