پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم ہونے دیاجائے، نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت شیخ عظیم اللہ کی اپیل

Loading

شیخ عظیم اللہ  اوسلو (پ۔ر) نارویجن پاکستانی سماجی اور کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے پاکستان کے تمام سیاسی اور غیرسیاسی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھنے اور مستحکم ہونے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہرقسم کے معدنی اور انسانی ذرائع سے مالامال ہے لیکن درست انتظامات اور صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سب قمیتی اثاثے ضائع ہورہے ہیں۔…

Read More

نارویجن پاکستانی فٹ بالر غیاث زاہد چمپئین لیگ میں حصہ لیں گے

Loading

اوسلو(خصوصی رپورٹ) نارویجن پاکستانی فٹ بالر غیاث زاہد چمپیئن لیگ کے میچوں کے دوران قبرص کے فٹ کلب آپول ایف سی کی جانب سے کھیلیں گے۔ بائیس سالہ غیاث نے قبرس کے اس فٹ بال کلب کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کیاہے جس کے تحت وہ اس مشہور ٹیم کی جانب سے یورپین مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ آپول ایف سی نیکوسیا قبرس کا ایک مشہور فٹ بال کلب ہے جو اب تک چھبیس چمپئن شب، اکیس کپ اور تیرہ سپر کپ میں کامیابی حاصل کرچکاہے۔ چمپیئن لیگ ایک…

Read More

برما کے مسلمانوں پر مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں، ترجمان پاکستان یونین ناروے

Pakistan Union Norway

Loading

اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے ترجمان منشاء خان نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظلوم برمی رونگھیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر جہاں حقوق انسانی کے عالمی اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے وہاں پر مسلمان ممالک کے حکمرانوں بھی خاموش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے میانمار میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے…

Read More

نوبل سنٹر اوسلو میں مشرف کے ساتھ برتاو افسوسناک ہے، ممتاز دانشور راجہ منصوراحمد

Loading

اوسلو(پ ر) پاکستان اوورسیز الائنس کے چیئرمین اور دانشور راجہ منصوراحمد نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ نوبل پیس سنٹر میں پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے ساتھ کوئی اچھابرتاو نہیں کیاگیا۔ پرویزمشرف کو بتایاگیاتھاکہ نوبل پیس سنٹر نے انہیں لیکچر کی دعوت دی ہے جہاں وہ نارویجن سکالرز اور دانشوروں سے خطاب کریں گے لیکن حقیقت میں ایسانہیں تھا۔ ان کے لیچکر کے دوران کوئی نمایاں نارویجن سکالرز اور محققین موجود نہیں تھے۔ اس لیکچر میں جانے سے قبل پرویزمشرف بھی خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ ان…

Read More

ناروے میں عیدالاضحیٰ جمعہ کے روزمنائی گئی

Loading

ناروے میں مسلمانوں نے جمعہ یکم ستمبر کو عیدالاضحیٰ منائی۔ نارویجن مسلمان زیادہ تر دارالحکومت اوسلو میں آباد ہیں۔ ان میں بہت سے ایسے ہیں جن کا پاکستانی پس منظر ہے۔ ناروے میں ایک لاکھ بیس ہزار کے لگ بھگ مسلمان مقیم ہیں اور یہ تعداد ملک کی کل پچاس لاکھ آبادی کا اڑھائی فیصد ہے۔ نارویجن پاکستانی مسلمانوں کی تعداد چالیس ہزار کے قریب ہے۔ ناروے کے مسلمانوں نے جمعہ کے روز نماز عید ادا کی۔ اوسلو میں جماعت اہل سنت، اسلامک کلچرل سنٹر اور ورلڈ اسلامک مشن، توحید…

Read More

فریال کو طلاق ملی تو بہت فائدے میں رہے گی، وکیل

Amir Khan & Faryal Makhdoom

Loading

عامر نے فریال کو طلاق دی تو انھیں ایک ارب 64کروڑ روپے نقد دینا ہوں گے، دونوں بچےماں کے پاس جائیں گے، لاکھوں روپے ماہانہ خرچہ بھی دیناپڑے گا، وکیل کا کہنا ہے کہ طلاق ملی توفریال بہت فائدےمیں رہے گی۔ برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان معاملہ طلاق کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ سراسر برٹش پاکستانی باکسر کے لیے نقصان کاسبب بنے گا۔ خبر: جنگ

Read More

کراچی: چپل فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجہ کی قرار

Fire in chappal factory

Loading

کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع چپل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو 11 گھنٹے گزرجانے کے باوجود بجھایا نہیں جاسکا ۔ آگ بجھانے کے دوران 3 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سائٹ کے علاقے میں واقع چپل بنانے کی فیکٹری میں گزشتہ رات 8:30 بجے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ آگ پر قابو پانے میں ناکامی اور اس کی شدت میں اضافے کے بعد…

Read More

اقوام متحدہ کےبجٹ میں کٹوتی سےامن مشن متاثرہوں گے، ملیحہ لودھی

Maleeha Lodhi

Loading

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں کٹوتی پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کٹوتی سے امن مشن براہ راست متاثرہوں گے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہاکہ یہ فیصلےسیاسی مصلحتوں پر نہیں زمینی حقائق کی بنیادپرکیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز کے مؤثر نفاذ اور اہداف کے حصول کے لیے ان مشنز میں کام کرنے والی افواج کو مکمل وسائل…

Read More

ناروے میں پٹھواری زبان کو فروغ دینے والے لوگ: ’’منڈلی‘‘ کے عنوان سے استفادہ کیاجاتاہے

Loading

  خصوصی رپورٹ: سید سبطین شاہ  کچھ لوگ ایسے ہیں جو کئی دہائیوں کے بعد بھی اپنی مادری زبان اور آبائی وطن و ثقافت کو نہیں بھولتے۔ یہ حقیقت ہے کہ پٹھوارکی میٹھی زبان نارویجن دارالحکومت اوسلومیں بھی کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ پھٹواری زبان پنجابی کی ایک شاخ ہےجو خطہ پٹھواری میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ علاقائی زبانیں پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی بقا کے لیے کوئی خاص کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔ خطہ پٹھوار ہزارہ اور کشمیر کو پنجاب کے دوسرے علاقوں سے ملاتاہے اور…

Read More

ڈاکٹر طاہر القادری آج لاہور پہنچیں گے

tahir ul qadri

Loading

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 8بجے لاہور پہنچیں گے۔ طاہر القادری کہتے ہیں کہ وہ اپنے ملک پاکستان میں عید منانے آ رہےہیں جبکہ نواز شریف اپنے ملک عید منانےبرطانیہ آگئے ہیں۔ طاہرالقادری نے یہ بات لندن ہیتھرو ائیر پورٹ سےلاہورروانگی کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کاکہناتھاکہ پاناما لیکس نے بڑے اور میٹرو لیکس نے چھوٹے کو بے نقاب کر دیا۔ میٹرو کرپشن پر پاناما لیکس جیسی با اختیار جے آئی ٹی بننی چاہیے، طاہر القادری نے کہا ہے کہ آصف علی…

Read More

بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ آج سنایا جائے گا

Benazir Bhutto

Loading

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ کیس میں 8 چالان پیش کئے گئے، 300سے زائد سماعتیںہوئیں ، 7 جج تبدیل ہوئے ،7ملزمان مارے گئے اور 5گرفتار ہیں۔بدھ کے روز جب عدالت نے کیس کی سماعت  شروع کی تو ملزم اعتزاز شاہ کے  وکیل نصیر احمد تنولی نے اپنے دلائل میں ایف آئی اے کی تفتیش کو نامکمل اور ناقص قرار…

Read More

پاناما، اقامہ بہانا تھے، نوازشریف نشانہ تھے: مریم نواز

Kulsoom and Maryam

Loading

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دھاندلی، دھرنا، پاناما اور اقامہ تو صرف بہانا تھے، نوازشریف ہی اصل نشانہ تھے۔ مریم نواز لاہور میں حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی امیدوار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مزنگ میں پارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ دفتر کے افتتاح سے قبل انہوں نے داتا دربار پر بھی حاضری دی ، چادر چڑھائی اور…

Read More

مناسک حج کا آغاز ہو گیا

Hajj 2017

Loading

مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، حج کےپہلےمرحلےمیں20 لاکھ عازمین نماز فجر کے بعد منیٰ کی جانب روانہ ہوگئے۔حج کا رکن اعظم وقوف کل ادا کیا جائے گا اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب بھی ہو گی۔ اس موقع پرسعودی حکومت کی جانب سےسیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں،مختلف مقامات پرایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ دستاویزات نہ ہونے پر ساڑھے 4 لاکھ افراد کو واپس بھجوا دیا گیا۔ عازمین، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی…

Read More

بھارت نے پاکستان کو تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed Ahmed

Loading

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ بیانات کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے،ٹرمپ اور مودی کے بیانات ایک جیسے ہیں ۔ امریکا کی نئی افغان پالیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پرقومی اسمبلی میں بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات اتنے برے کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں ۔ انہوں نے…

Read More

ناروے میں انتخابی گہماگہمی اور نارویجن پاکستانیوں کی ترجیحات

Loading

تحریر: سید سبطین شاہ ناروے کی مرکزی پارلیمنٹ کے انتخابات کا عمل گیارہ ستمبر کو مکمل ہورہاہے۔ ناروے میں مقیم غیرملکی پس منظررکھنے والی متعدد اقوام میں نارویجن پاکستانی ایک نمایاں مقام اور اہمیت رکھتے ہیں۔ نارویجن پاکستانیوں کو پہلے ادوار کی طرح اس بار بھی انتخابات میں دلچسپی ہے لیکن اس بار ان لوگوں کی دلچپسی کچھ شرائط کے ساتھ ہیں۔ اکثر نارویجن پاکستانی جن کی زیادہ تر تعداد دارالحکومت اوسلو میں مقیم ہے، ووٹ لینے والوں سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ خدا را ہمارے ساتھ رویہ درست…

Read More