اوسلو (پ۔ر)
چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ نارویجن پاکستانی کمیونٹی بھارت کی پاکستان پر جارحانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ بھارت کی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور امن کے تمام اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ یہ بزدلانہ اور غیر قانونی اقدام خطے میں تناؤ کو بڑھانے کا باعث بنے گا۔ بھارت جنگ چھیڑ کر علاقائی امن کو برباد کرنا چاہتا ہے۔
ہم پاکستانی قوم کی یکجہتی، افواج کی بہادری اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
قمراقبال نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی جنگ جویانہ سوچ اور بلاجواز جارحانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
پاکستان یونین ناروے امن، استحکام، اور مکالمے کی حامی ہے، اور بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم رکھتی ہے۔
اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین