ناروے میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما عادل منصور کی بیٹی کی شادی: متعدد شخصیات شریک ہوئیں

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (بیورو رپورٹ)

ناروے میں مقیم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عادل منصور کی دخترنیک اختر اور ادارہ منھاج القرآن اوسلو کے ظفرسیال کے صاحبزادے کی شادی بخیر و خوبی ناروے میں انجام پائی۔  

یہ خبر بھی پڑھیں:ناروے میں سفیرپاکستان رفعت مسعود کے اعزاز میں استقبالیہ، ڈاکٹرمبشر، چوہدری اسماعیل، چوہدری غلام سرور سمیت متعدد رہنماووں کی شرکت

عروسی کی یہ بھرپور تقریب دارالحکومت کے مضافات میں شہر ’’شی‘‘ کے ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی جس  میں اہم کمیونٹی رہنماووں نے شرکت کی۔ شرکاء میں پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال، کھاریاں ویلفیئرسوسائٹی اور مسلم لیگ ناروے کے چیف آرگنائزر نذیرخالد بٹ، صدر امجد بٹ، دیگر لیگی رہنماووں عامربٹ، تنویرشاہد بٹ، چوہدری رفاقت علی، چوہدری نجیب اللہ گورالہ، ریسرچر و روزنامہ جنگ کے صحافی سید سبطین شاہ، پی پی پی کے سینئررہنما جاوید اقبال، سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ، پاک۔ناروے فورم کے چوہدری اسماعیل سرور، دنیا نیوز کے صحافی عقیل قادر، مرکز محبان کے حاجی ارشد حسین، ادارہ  منھاج القرآن اوسلو کے امام حافظ صداقت علی اور حاجی افضل انصاری و دیگر متعدد شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر مہمانوں کی تواضع کے لیے لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں




Recommended For You

Leave a Comment