مسائل حل کرنے ہیں تو ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسائل حل کرنے ہیں تو ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہوگا۔

کراچی میں بزنس فورم پی ایس پی کے تحت پاکستان جرنی ٹو پروگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ با اختیار لوگ پروٹوکول کے مزے لیتے ہیں لیکن ہمارے پاس آنے والے ایم این اے، ایم پی اے ساری مراعات چھوڑ کر آئے ہیں۔پی ایس پی نے لوگوں کو بتایا کہ ایم کیوایم کے بانی را سے پیسے لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت ہوا کرتی تھی مگر اب حالات بہتر ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب تک ایم کیو ایم ختم نہیں ہوگی کراچی کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کس منہ سے ووٹ مانگے گی، حکومت میں رہنے کے باوجود انہوں نے عوامی مسائل حل نہیں کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا کام لوگوں کو جوڑنا ہے ،کچھ لوگ مہاجر وں کا نام لے کر تفریق پیدا کرنے کا کام کررہےہیں۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment